ایم وی ایس کالج محبوب نگر میں عید ملاپ تقریب :- ڈاکٹرمحمد عبدلعزیز سہیل

Share


ایم وی ایس کالج محبوب نگر میں عید ملاپ تقریب
تہواروں کے موقع پر قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کا تقاضہ

رپورٹ:ڈاکٹرمحمد عبدلعزیز سہیل

رمضان کی عید مسلمانوں کے لئے خوشی اور مسرت کی عیدہوتی ہے، جورمضان کے ایک ماہ کی عبادت،محنت و مشقت کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ہندوستان کے مختلف مذاہب کے لوگواپنے تہواروں کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد واتفاق کا مظاہر کریں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں تاکہ ملک تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہوں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج (خود مختار)محبوب نگرنے کالج میں منعقدہ کلچرل پروگرام و جلسہ عید میلاپ سے کیا۔

انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ماہ رمضان کی محنت و مشقت کے ثمر کے ذریعے بامقصد زندگی گزاریں ،ساتھ ہی تعلیم کے حصول میں سنجیدہ جستجوکریں اور اپنے اخلاق و رویہ کے ذریعے اچھے شہری کہلائیں۔ڈاکٹر عزیز سہیل لیکچرار نے اپنے خطاب میں کہاکہ ماہ رمضان کی عبادت کے بعد مسلمان عید الفطر مناتے ہیںیہ رمضان کا انعام ہے جو اللہ رب العزت اپنے بندوں کو تحفہ کے طور پر عطا کرتا ہے عید اپنے دامن میں ہزاروں خوشیاں اور مسرتیں لیکر آتی ہیں،، عید پیار ومحبت اتحاد واتفاق ، آپسی بھائی چارہ کے ساتھ خوشیوں کو مل کر بانٹنے کا پیغام دیتی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پدماوتی وائس پرنسپل نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ نئی تعلیمی سال کے آغاز پر منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے ذریعے اپنے مقصد کے حصول کے لئے جدوجہد کریں اور نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزاریں ۔پروگرام کا آغاز تسلیم ،سمیراکے ترانہ ہندی سے ہوا۔امہ امرا نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر وینکٹیشورلو کنٹرولر آف اگزمینشن،شیولیلا اکیڈیمک کوادنیٹر،سریش اکیڈیمک کوادنیٹر،ڈاکٹر گیتا نائک،ڈاکٹر بالا سرینوس،مسٹر وینکٹ ریڈی ،مسٹر این سریش،ستیہ نارئن گوڑ،راگھویندار یڈی،سری پتی نائیڈو،روی کمار، عارفہ جبین،آفرین سلطانہ اورواجدہ بیگم نے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر طلبہ کی جانب سے کلچرل پروگرام پیش کئے گئے۔پروگرام کا اختتام جیلانی بانو کے شکریہ پر عمل میں آیا۔ محمد بشیر،محمد اقیام،محمد مقیت،عامر خان نے انتظامات انجام دئے۔
۔۔۔۔
شعبۂ نشر واشاعت
ڈاکٹرمحمد عبدلعزیز سہیل،لیکچرارنظم ونسق عامہ

Share
Share
Share