شب قدر : – محمد رضی الدین معظم

Share


شب قدر
عبادات‘ دعائیں‘ اذکار

محمد رضی الدین معظم
سیل: +914069990266, 09848615340

محترم و مکرم قارئین! یوں تو رمضان المبارک کی ہر ساعت رحمتوں سے معمور ہے۔ روزہ دار اس ماہ معظم و مکرم میں جس قدر بھی اچھے و نیک اعمال بجالاتے ہیں‘ ان سب کا اجر عظیم بارگاہ خدا وندی سے پانے کے مستحق بن جاتے ہیں‘ لیکن حضور نبی ممتاز معظم المرسلین نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ناطے اس سے زیادہ انعام ماہ مکرم میں ایک ایسی شب قدر سے موسوم کیا گیا ہے‘ جس کی ایک رات کی عبادت ایک ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔

لہٰذا جو بھی مسلمان مرد و عورتیں محض اللہ کے واسطے با امید اجر و ثواب صدق دلی کے ساتھ عبادت میں مصروف و مشغول ہوجاتے ہیں‘ تو وہ بے بہا نعمتوں انعامات و نوازشات سے مشرف رہیں گے۔ آج کی اس اقبال مسعود ممتاز معظم شب ہائے عطیۂ اکرم شب قدر کو غنیمت جان کر لہو و لعب ٹی وی کی لعنتوں سے دور رہ کر فضول باتوں‘ شکوہ‘ شکایت سے مکمل کنارہ کشی کرکے رجوع الی اللہ ہوجائیں تاکہ رحمتوں‘ سعادتوں اور برکات و فیض یابی سے محروم نہ رہیں۔ ذیل میں کچھ مخصوص عبادات اذکار پیش ہیں۔ بندہ عاجز کمتر عاصی پر معاصی محمدرضی الدین معظم کو اور شہدائے بابری مسجد و مسجد اقصیٰ و مسلمانان بوسنیا اور تمام عالم کے مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں شریک کریں۔

نماز قضائے عمری کا اہتمام:
شب قدر عطیۂ اکرم ہے‘ اس کو غنیمت جان کر سب سے پہلے اپنی قضا نمازوں کو ادا کرنے کا اہتمام کیجئے‘ ایک سلام سے اس طرح پڑھئے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ ‘ آیت الکرسی ایک بار سورۂ کوثر‘ پندرہ بار پڑھ کر نماز ختم کرنے کے بعد صدق دلی سے اس دعا کو ایک بار پڑھئے۔ اللھم یا سابق الفوت و یا سامع الصوت و یا محی العظم بعد الموت صلی علی محمد و اجعل لی خرجا و مخرجا مما انا فیہ انک تعلم ولا اعلم و انت تقدد ولا اقدر وانت علام الغیوب یا ارحم العطا یا غافر الخطا یا سبوح قدوس ربنا و رب الملائکۃ والروح رب اغفر وارحم وتجاوز عما تعلم فانک انت العلی الاعظم و یا ساتر العیوب یا ذالجلال و الاکرام یا ارحم الرحمین و صلی اللہ علی محمد وآلہ اجمعین۔ اس کے بعد اشکباری سے گڑ گڑا کر دعا کیجئے۔ انشاء اللہ جملہ فیوض و برکات سے فیض یاب رہیں گے۔

مختصر جامع دعا: آج کے طہورہ تقدس آفریں شب مختصر جامع دعا اللھم انک عفو کریم تحب العفوفا عف عنی یا کریم کا ذکر زبان پر زیادہ سے زیادہ رکھے۔ انشاء اللہ خطاؤں و غلطیوں سے معافی ملے گی۔ اور دامن امید رحمت و برکت سے مسحور ہوجائے گا۔

صلوٰۃ التسبیح:
صلوٰۃ التسبیح کے بارے میں حدیث شریف میں ہے کہ اس نماز کے سبب تمام گناہ پہلے اور پچھلے پرانے ‘ نئے قصداً و سہوا پوشیدہ و ظاہر اللہ رب العزت معاف کردیتے ہیں اور وارد ہے کہ اسے ہر روز ‘ ورنہ ہر جمعہ یا پھر مہینہ میں ایک بار یا پھر آج کی ممتاز معظم شب اس کا ضرور اہتمام کریں۔ طریقہ یہ ہے کہ صلوٰۃ التسبیح کے چار رکعت ہیں دو دو رکعت سے بھی ادا کرسکتے ہیں۔ نیت یہ ہے کہ نماز پڑھتا ہوں /پڑھتی ہوں میں چار رکعت باندھ لیجئے اور ثناء پڑھئے اور یہ تسبیح پندرہ بار پڑھئے۔ سبحان اللّٰہ و الحمد للّٰہ ولا الہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبر۔ پھر اعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم ۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ پڑھ کر سورہ فاتحہ اور کوئی سورہ پڑھ کر متذکرہ تسبیح دس مرتبہ پڑھئے‘ پھر رکوع کیجئے کی تسبیح سبحان ربی العظیم تین مرتبہ پڑھنے کے بعد وہی تسبیح دس مرتبہ پڑھئے۔ پھر سمیع اللہ لمن حمدہ و ربنا لک الحمد کہتے ہوئے سجدہ کیجئے۔ سجدہ میں سجدہ کی تسبیح سبحان ربی الاعلیٰ تین مرتبہ پڑھنے کے بعد وہی تسبیح دس مرتبہ پڑھئے ‘ پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے قعدہ میں بیٹھے جس کو جلسہ کہتے ہیں‘ جلسہ میں وہی تسبیح دس مرتبہ پڑھئے‘ پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ کیجئے اور تین بار سبحان ربی الاعلیٰ پڑھنے کے بعد یہی تسبیح دس بار پڑھئے۔ اس طرح ہر رکعت میں تسبیح کی تعداد (۷۵) مرتبہ ہوتی ہے اور چاروں رکعتوں میں (۳۰۰) مرتبہ ہوجاتی ہے۔ ہاں جب دوسری رکعت کے لئے قیام میں کھڑے ہوتے ہیں تو پہلے پندرہ مرتبہ تسبیح پڑھنا ہے اور پھر پہلی رکعت کی طرح دس دس مرتبہ پڑھتے جانا ہے۔ جس کا طریقہ آپ نے اوپر ملاحظہ فرمایا۔ اس طرح نماز پوری کرکے دعائیں مانگئے اور بندہ عاجز کو نہ بھولئے۔ انشاء اللہ دعائیں مقبول و مستحاب ہو کر فیوض و برکات سے ممتاز ہوں گے۔ دعا میں اشکباری کے ساتھ بار بار زبان پر یا معطی السائلین کے الفاظ کو دہراتے ہوئے جی بھر کردعائیں مانگے‘ اس لئے کہ اللہ رب العزت کی رحمت جوش پر ہے ‘ صرف مانگنے کی دیر ہے۔

ذکر بسم اللہ شریف :
ذکر بسم اللہ شریف حضور نبی ممتاز معظم المرسلین نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے افاضات کبریٰ میں سے ہے‘ جو لوگ کسی مصیبت و پریشانی آسیب‘ جادو لاعلاج مرض‘ روزگار‘ تجارت باوجود کوششوں کے کاموں میں رکاوٹ ہو شادی بیاہ وغیرہ تو انہیں چاہئے کہ سب سے پہلے فی زمانہ حرام کاری جس میں ٹی وی ‘ ریڈیو فلم گانے لہو و لعب کرکٹ وغیرہ سے مکمل پرہیز و اجتناب کرکے رجوع الی اللہ ہوجائیں۔ اس ورد معظم و مکرم بسم اللہ شریف کو اپنا ذکر بنالیں اور جو کم از کم ایک ماہ پابندی کرلیں‘ تو جملہ مقاصد و مراد میں کامیاب و کامران رہیں گے اور سب سے بڑا کرم یہ ہوگا کہ ان پر جادو ٹونے کے اثرات نہیں ہوں گے۔ طریقہ یہ ہے کہ تہائی رات بوقت تہجد نماز ادا کرکے یہ ممکن نہ ہو تو کم از کم نماز فجر میں سنت اور فرض نماز کے درمیان اور یہ بھی ممکن نہیں تو نماز فجر کے ساتھ ہی اس ذکر معظم و مکرم کا اہتمام کیجئے۔ سب سے پہلے (۷۸۶) مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھئے‘ بعدازاں حضور نبی ممتاز معظم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم پر (۱۹) مرتبہ جامع درود پاک اللھم صلی علی سیدنا محمد النبی الامی وعلی آلہ وصحبہ و بارک و سلم یا پھر بجائے جو بھی درود شریف پڑھتے رہے ہوں‘ پڑھ سکتے ہیں‘ اس کے بعد یہ دعا پڑھئے۔
اللھم انی اسئلک بحق بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم و بحرمتہ بسم اللہ الرحمن الرحیم و بعظمۃ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم و بجلال بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم وبکمال بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم وبھیبۃ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم و بمنزلت بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم و بملکوت بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم و بجبروت بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم وبکبریآء بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم وبسلطان بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم وببرکۃ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم و بعزت بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم وبقوۃ بسم اللّٰہ الرحمن و بقدرۃ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ ارفع قدری و اشرح صدری و یسرا مری۔ وارز قنی من حیث لا یحتسب۔ بفضلک و کرمک یا من ھو کٓھٰیٰعٓصٓ حٰمٓ عٓسٓقٓ وائسلک بجلال العزۃ وجلال الھیبۃ وجبروت العظۃ و ان تجعلنی من عبادک الصالحین الذین لا خوف علیھم ولا ھم یحزنون برحمتک یا ارحم الراحمین و ان تصلی علی سیدنا محمد وعلی آل سیدنا محمد و افعل لی کذا و کذا ۔۔۔
زبان پر یا معطی السائلین بار بار کہتے ہوئے اپنے مقصد کے لئے دعاء کیجئے ۔ انشاء اللہ مقاصد میں کامیاب وممتاز رہیں گے۔
آج کی رات تلاوت سورۂ قدر پر دیدار رسول معظم سے مشرف و تاباں اعزاز پائیں گے۔ آج کی طہورہ تقدیس آفریں شب‘ سورہ قدر (پ:۳۰) ایک ہزار بار پڑھے۔ تو موت اس کو اس وقت تک نہیں آئے گی‘ جب تک کہ وہ خواب میں حضور نبی ممتاز معظم المرسلین اعظم الانبیاء ذکی النبیین اشرق المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار سے مشرف نہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں منہ مانگی مرادیں پوری نہ ہوجائیں ۔

Share
Share
Share