جنوری کو این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر میں قومی سمینار
مختلف یونیورسٹیوں سے پروفیسر س اور اسکالر کی شرکت
محبوب نگر ۔(ای میل) ڈاکٹر حمیرہ سعید صدر شعبہ اردو این ٹی آر ڈگری کالج محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب 5جنوری2017ء بروز جمعرات این ٹی آرگورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج محبوب نگر میں ایک روزہ قومی سمینار کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔اس سمینار کا موضوع ’’غیر افسانوی ادب کے فروغ میں خواتین کا حصہ‘‘دیا گیا ہے ۔
اس سلسلہ میں انہوں نے بتا یا کہ عصر حاضر میں اردو ادب میں خواتین قلم کار وں کی خدمات کواجاگر کرنے اور غیرافسانوی ادب کے فروغ میں خواتین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اس سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔سمینار کے ذیلی موضوعات اس طرح ہیں۔ غیرافسانوی ادب میں خواتین قلم کار۔ فکروفن ‘ مضمون نگاری میں خواتین کا حصہ‘ خواتین کی صحافتی خدمات ‘سوانح نگاری اورخواتین ‘خواتین کی خود نوشت سوانح عمریاں ‘طنزومزاح اور خواتین ‘ اردو تحقیق کے فروغ میں خواتین کا حصہ ‘ اردو تنقید اور خواتین ودیگر۔اس سمینار میں کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ ‘ریسرچ اسکالرس اوردیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت فرمائیں گے۔ مقالات روانہ کرنے کی آخری تاریخ 27ڈسمبر2016 رکھی گئی ہے۔مقالات ای میل آئی ڈی پر روانہ کریں۔
شعبہ نشرواشاعت
——-