اردو کا مستقبل تابناک
اردو کے طلبہ کو احساس کمتری سے دور رہنے کی تلقین
ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں
سلیم فاروقی سکریٹری اردو اکیڈیمی جدہ
و ڈاکٹر ناظم علی کا خطاب
محبوب نگر۔27ا گسٹ(راست)تحریک آزادی کے دوران اردو زبان نے بھی کئی محاذوں پر ایسے کارہائے نمایاں انجام دیے، جنھیں تاریخ ہند کے صفحات اور ہندوستانی عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ہندوستان کی آزادی میں ہندو،مسلم ،سکھ، عیسائی اورعلماء کرام سب نے مل کر حصہ لیا اورہندوستان کوانگریزوں کے دوراقتدارسے آزادکروایا ان خیالات کااظہار ڈاکٹر ناظم علی موظف پرنسپل موڑتاڑ ڈگری کالج نظام آباد نے ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگرکے ا ورینٹیشن پروگرام وجلسہ تقسیم انعامات سے کیا وہ’’ آزادی ہند کی تحریکات ‘‘کے موضوع پر مخاطب تھے ۔
انہوں نے کہاکہ آزادی کی پہلی جنگ1857ء کولڑی گئی جسے غدر کا نام دیاجاتاہے۔ اس جنگ سے قبل شاہ ولی اللہؒ اور ان کے ساتھیوں نے آزادی کی لڑائیاں لڑی، نواب سراج الدولہ نے بھی آزادی کیلئے میدان جنگ میں حصہ لیا۔ ٹیپو سلطان ؒ آزادی کی جنگ میں انگریزوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے یہ تمام افراد مسلمان ہی تھے مسلمانوں نے اپنے ملک عزیز کو آزاد کرانے کیلئے دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ آزادی کی جدوجہد میں بھرپورحصہ لیا اور اپنی جانوں ،مالوں کی قربانیاں پیش کی اور ہمارے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کروایا۔خاص کر مسلمانوں نے ہندوؤں ، سکھوں اور عیسائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ حصہ لیا اور اپنی جانیں قربان کی مختلف تکالیف برداشت کی اور سزاؤں کا سامنا کیا تب ہی ہمیں مکمل آزادی نصیب ہوئی۔ ان کے اس عظیم کارناموں کوہم یوم آزادی کے دن ان کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اندر جدوجہد کا جذبہ پیدا کریں اور قومی یکجہتی اور امن و اتحاد کی فضاء کو عام کریں۔جناب سلیم فاروقی معتمداردو اکیڈیمی جدہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو ذریعہ تعلیم سے روزگار کے بہت سے مواقعے دستیاب ہے لیکن احساس کمتری اور صلاحیتوں کمی کی وجہہ اچھی ملازمتوں کا حصول ممکن نہیں انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ شخصیت کے ارتقاء کیلئے کوشش کریں مثبت سونچ پیدا کریں والدین اور اساتذہ کا احترام کریں اور منزل کے حصول کیلئے اپنے آپ کو منہمک رکھیں انہوں نے اپنے خطاب میں اردو اکیڈیمی جدہ کی تعلیمی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کی۔ صدارت خطاب میں ڈاکٹر جی ۔یادگیری پرنسپل نے طلبہ کو مشورہ دیا وہ ڈسپلن ،سخت محنت اور سنجیدہ جستجو سے علم کے حصول میں منہمک رہے اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کریں انہوں نے اردو میڈیم کے بہترین نتائج پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔جناب احمد محی الدین انجینئراگزیکٹیو رکن اردو اکیڈیمی جدہ نے ’’شخصیت سازی ‘‘کے موضوع پر خطاب کیا،محمد وزیر سابق وائس پرنسپل بھی اس تقریب سے خطاب فرمایا ،قبل ازیں عارفہ جبین لیکچرار تاریخ نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔پروگرام کے آغاز پر محی النساء ،فرحانہ فردوس نے ترانہ ہندی پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر جی ۔یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگر کو ریاست تلنگانہ کی سطح پر بیسٹ پرنسپل کا ایورڈحاصل کرنے پر اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اور ڈگری کی سطح پراعلی نشانات حاصل کرنے والے کالج کی طالبات میں اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔پروگرام کا اختتام آفرین سلطانہ لیکچرار اکنامکس کے شکریہ پر ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر پدماوتی،ڈاکٹرگیتا نائیک ،مسٹر وینکٹ ریڈی،جی۔ روی کمار،رگھاویندارا ریڈی ،آمنہ ممتاز ،ڈاکٹر نرسمہا راونے بھی خطاب کیا۔ُ