قواعدِ اردو قسط 1 ۔ ۔ ۔رموزِ اوقاف
کمرۂ جماعت میں کبھی کبھی دلچسپ اور مضحکہ خیزصورتِ حال پیدا ہوجاتی ہے۔کل ہی کی بات ہے کہ بی اے کی طالبہ نصابی کتاب سے ایک اقتباس پڑھ رہی تھی۔ اقتباس پڑھنے کے دوران اس نے کہا کہ ’’سر یہاں تو فل اسٹاپ ہونا چاہیے مگر الٹا کاما ہے۔ ‘‘تبھی یہ احساس ہوا کہ ہماری نسل پر انگریزی کا اثر کچھ اس قدرغالب آگیا ہے کہ ہمیں یہ تک نہیں معلوم ہے کہ کاما‘کولن‘ اور فل اسٹاپ وغیرہ کے اردو میں کیا نام ہیں؟
اردو کی نئی نسل قواعد سے بے بہرہ ہوتی جارہی ہے۔قواعد سے واقفیت صحیح زبان کے استعمال کا سبب بنتا ہے اور صحیح زبان کا استعمال آپ کی شخصیت کو ابھارنے میں معاون ہے۔ مولوی عبدالحق کی کتاب ’’قواعد اردو‘‘ سےکچھ اوراق قسط وارلگاے جائیں گے تاکہ ہمارے نوجوان بوریت کا شکار نہ ہوں۔