طلبہ اعلی تعلیم کے حصول کے ذریعے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں

Share

Orientation مستقبلطلبہ اعلی تعلیم کے حصول کے ذریعے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں

ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر
اورینٹیشن پروگرام سے ڈاکٹر کنیززہرہ ودیگر کا خطاب

محبوب نگر۔29جون(راست) عصر حاضر میں کامیابی کا حصول اعلی تعلیم سے ہی ممکن ہے ،یہ دور مسابقتی دور ہے جس میں فرد کی صلاحیتوں کو اہمیت حاصل ہے جس بنا پر روزگار حاصل کیا جاسکتا ہے،اردو میڈیم کے طلبہ کیلئے مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ایک نعمت ہے جہاں اردو ذریعہ تعلیم کے اعلی تعلیم کے مواقع دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کنیززہرہ صدرشعبہ نظم و نسق عامہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں اورینٹیشن پروگرام بعنوان’’نظم و نسق عامہ کی اہمیت اور اعلی تعلیم کے مواقع‘‘سے کیا

انہوں نے کہا کہ نظم و نسق عامہ کو اکیسویں صدی میں اہمیت حاصل ہورہی ہے ،اور ایک اہم مضمون کی حیثیت سے اس کا مطالعہ کیا جارہاہے،نظم و نسق عامہ کا دائری کافی وسیع ہے، ملک کی ترقی کا دارومدار نظم و نسق عامہ کی مثبت کارکر دگی اورفرد کی صلاحیتوں پرمنحصرہے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ نظم و نسق عامہ کے شعبہ میں اعلی تعلیم حاصل کریں۔ ڈاکٹر سید نجی اللہ اسسٹنٹ پروفیسر نظم و نسق عامہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآبادنے’ اردو ذریعہ تعلیم طلبہ کیلئے اعلی تعلیم کے مواقع‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اعلی تعلیم کا حصول اپنا مقصد بنائیں اور مثبت سونچ ،سخت محنت اور سنجیدہ کوشش سے کامیابی حاصل کریں۔دنیا میں کوئی چیز نہ ممکن نہیں نہ ممکن کو ممکن بنانا سیکھئے ،آپ کا مقصد عظیم ہونا چاہئے اور مقصد کا حصول آپ کی منصوبہ بندی سچی لگن سے ہی ممکن ہے۔انہوں کہا کہ پردہ ترقی اور حصول علم میں رکاوٹ نہیں بلکہ اپنی سونچ کے پردے کو درست کرنا ہوگا،محنت کے بغیر خواب کو حقیقت میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔قبل ازیں جناب محمد عبدالحمید ای ڈی میناریٹی ویلفرڈپارٹمنٹ محبوب نگرنے’’طلبہ کیلئے حکومت تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات ‘‘کے عنوان پر خطاب فرمایااور طلبا و طلبات کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت تلنگانہ کے اسٹیڈی سنٹر سے گروپس اور دیگر مسابقتی امتحانات کی کوچنگ حاصل کریں۔میناریٹی اقامتی اسکول کی تفصیلات فراہم کی۔ ڈاکٹر جی ۔یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگر نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کیا کہ اردو میڈیم سے سیکڑوں طلباء و طلبات ڈگری کامیا ب کررہے ہیں لیکن اعلی تعلیم کیلئے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اعلی تعلیم سے بہتر روزگار ممکن ہیں۔اس موقع پر جی روی کمار،وینکٹ ریڈی ،نے بھی خطاب فرمایا۔پروگرام کے آغاز میں طہورا اور فرحانہ فردوس نے ترانہ ہندی پیش کیا ۔ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نظم ونسق عامہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے ،عارفہ جبین لیکچرار تاریخ کے شکریہ پر پروگرام اختتام پزید ہوا۔
شعبۂ نشر واشاعت
 Orientation

Share
Share
Share