دوافسانچے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آلوک کمار ساتپوتے

Share
 Alok Kumar افسانچے
آلوک کمارساتپوتے

دو افسانچے

آلوک کمار ساتپوتے
موبائیل: 0098274-06575

1۔ تپسوی (Tapaswi)

ایک کتیا کے پیچھے تپسوی کے سے انداز میں گھومتے ہوئے پانچ کتے میں سے ایک کو جب یہ احساس ہوگیا کہ اسے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے تو وہ وہیں ایک برگد کے درخت کے نیچے جاکر بیٹھ گیا۔ اسی وقت ادھرسے گزرتے ہوئے ایک دیگر کتے نے اس پر فقرہ کسا”کیوں میاں ختم ہوگئے ہو کیا، جو اس جنگ میں بنالڑے ہی ہارمان بیٹھے ہو۔تم تویارپوری کتاجماعت کو بدنام کرنے پرآمادہ ہو۔ لعنت ہے یار تمہاری کتانگی پر….“۔ اس پر اس کتے نے بالکل ہی کسی تپسوی کے سے اندازمیں جواب دیا:”یار اس کتیا کے پیچھے گھومتے ہوئے مجھے خودشناسی ہوئی کہ ہوس ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے بدکردار آدمی بے کردار ہوجاتاہے۔ کتوں میں بھی کوئی ایک تو صاحب کردار ہوناہی چاہئے، اور تم تودیکھ ہی رہے ہوکہ میں اس برگد کے نیچے بیٹھاہواہوں۔“
”اچھا تومیاں، تو یہ تم نہیں، بلکہ برگد بول رہاہے….“ کہتاہوا وہ کتا وہاں سے چلتا بنا۔

۔ ۔ ۔
2 ذات اور اوقات (Jaat Aur Aukat)

”یار، آج میں نے اخبارمیں ایک خبر پڑھی کہ، کارکواورٹیک کرنے کی کوشش میںایک ٹیمپو سامنے سے آتی ہوئی ٹرک سے جابھڑی اور ٹیمپو ڈرائیور سمیت اس کی سبھی سواریوں کی اس حادثے والی جگہ پرہی موت ہوگئی۔“ ایک دوست نے دوسرے دوست سے کہا۔
”کوئی بھی شخص، جواپنی ذات اور اوقات سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتاہے، ہمارے ملک میں اس کا یہی انجام ہوتاہے۔ دوسرے دوست نے ناامیدگی کے ساتھ جواب دیا۔

Share
Share
Share