بہروپئے جانور
جاوید نہال حشمی
کولکاتہ ۔ بھارت
نوٹ : جناب جاوید نہال حشمی عصرِحاضر کے نمائیندہ انشائیہ نگار‘ نامور افسانہ نویس ‘ مضمون نگار‘مبصر‘ نقاد اورایک بہترین معلم ہیں ۔ گزشتہ دنوں آپ کا افسانوی مجموعہ ’’دیوار‘‘منظرعام پرآیا ہے۔ آپ بڑی محنت و محبت سے درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے آئے ہیں۔ سائنسی موضوع پرآپ کا تحریر کردہ رنگین تصویروں سے بھرپورایک دلچسپ اور معلوماتی مضمون پیش خدمت ہے امید ہے کہ احباب کو پسند آے گا حصوصاً طلبا کے لیے یہ کسی پروجیکٹ سے کم نہیں ۔
انسانوں کو تو آپ نے مختلف روپ دھارتے سنا ہوگا، چاہے وہ فلموں یا ڈراموں میں کام کرنے کے لئے ہو یا پھر دشمنوں یا پولیس کی نظروں سے بچنے کے لئے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی مجرم چارلس شوبھراج کا نام یقیناً آپ کے ذہن میں اُبھرے گاجو پولیس کی نظروں سے بچنے کے لئے ایک طویل عرصے تک مختلف سوانگ بھرتا رہا۔ اس کا ہر روپ دوسرے سے اس قدر مختلف ہوا کرتا تھا کہ ایک عام آدمی کے لئے اسے پہنچاننا تقریباً ناممکن تھا۔ دنیا کے کئی ملکوں کی پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ خوبصورت نوجوان لڑکیوں کو اپنے پیار کے جال میں پھانس کر ان کا قتل کر دینا اس کا محبوب مشغلہ تھا۔ ہندوستان میں قید کی طویل زندگی گزارنے کے بعد فی الحال نیپال میں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جانور بھی اپنے دشمنوں سے بچنے کے لئے یا اپنے شکار کو پھانسنے کے لئے مختلف قسم کے بہروپ بھرتے ہیں۔ آئیے، آج ہم آپ کو کچھ ایسے دلچسپ جانوروں کے بارے میں بتاتے ہیں جو اپنے دشمنوں سے بچنے کے لئے ایسے حیرت انگیز روپ دھارتے ہیں کہ عقلِ انسانی دنگ رہ جاتی ہے!
جانوروں کے اس بہروپ بھرنے کے عمل کو انگریزی میں Mimicry کہتے ہیں جو ان میں پایاجانے والا ایک حیرت انگیز دفاعی ہتھیار ہونے کے ساتھ ساتھ گھات لگا کر اپنے شکار پر حملہ آور ہونے کا مہلک حربہ بھی ہے۔ جانور نہ صرف دوسرے جانوروں کا بھیس بدل کر گھومتے پھرتے ہیں بلکہ تبدیلیٔ ماہیت کے ذریعہ پھول، پتے، ٹہنیوں، بعض ا وقات پورے پودوں یا پھر بےجان پتھر کے ٹکڑوں کی ہوبہو نقل اتارتے ہیں۔روپ بھرنے کے مقصد کی بنیاد پر اس کی درجہ بندی دوقسموں میں کی جاسکتی ہے:
(الف) دفاعی بہروپ (Defensive Mimicry)
(ب) جارحانہ بہروپ(Aggressive Mimicry)
مکمل مضمون پی ڈی ایف میں پڑھیں
[embeddoc url=”http://www.jahan-e-urdu.com/wp-content/uploads/2016/04/بہروپئے-جانور.pdf” download=”all” viewer=”google”]
Jawed Nehal Hasmi
B-5, Govt R.H.E, Hastings,
3, St. Georges Gate Road,
Kolkata – 700022
09830474661 : Mobile
۴ thoughts on “بہروپئے جانور۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جاوید نہال حشمی ۔ کولکاتہ”
جناب محترم جاوید نہال حشمی صاحب کی صلاحیتوں کا میں معترف اور قدردان ہوں؛ اس مضمون نے مجھے آپ کے عقیدت مندوں میں شامل کر دیا- ویسے اس معلوماتی مضمون اور اس نوع کے مضمون کو ایک تحقیقی پروجیکٹ کہا جا سکتا ہے؛
مجھے اندازہ ہے کہ ایسے مضمون کے لیے ایک محنت شاقہ، تگ و دو اور جستجو و لگن کی ضرورت ہوتی ہے؛
پُر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں؛
بہت دنوں کے بعد اردو میں ایسا مضمون پڑھنے کو ملا ۔بہت اچھا لگا ۔ یہ بے کار کی شعر و شاعری کے بجاے ایسے سائینسی موضوعات پر مضامین نئی نسل کے لیے فائدہ مند ہوں گے ۔ مبارک ہو ۔ یہ سلسلہ جاری رکھیں ۔بے حد معلوماتی مضمون پر مصنف کو مبارکباد
قدرت اللہ
اورنگ آباد
نہال صاحب کا مضمون بہت تحقیقی ہے جانوروں اور پوودوں میں بھی بہروپیا پن ہوتا ہیں نہال صاھب یا مضمون سائنس کی دنیا میں اور اردو کے دیگر رسائل میں بھی شایع کروائیے گا تاکہ اردو والے مستفید ہوسکیں ڈاکٹر عطااللہ شکاگو
لا جوا ب مضمو ن، نہا ل صاحب کر میری جانب سے مبارک باد بہت بہت ۔
ان کی تحریر نے تو ان کا افسانوی مجمو عہ دیوار پڑھنے کی خوا ہش پیدا کر دی ۔
سلامت رہیں وہ ۔ اور ان کا قلم بھی
HANIF SYED
Agra
12 \34 ، SUI KATRA
AGRA 282003