’’ھدف‘‘ کا تیسرا عالمی مشاعرہ
جشنِ مزاح بیادِ سلیمان خطیب
سعودی عرب کے منطقہ الشرقیہ شہرالخبرکےایک خوبصورت ایوان (لولوا کنسرٹ ہال )میں بتاریخ 5/مئی 2016 کوایک عظیم الشان عالمی مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں ریاستِ امریکہ سے جناب خالد عرفان صاحب، جناب انور مسعود(پاکستان)، جناب پاپولر میرٹھی (میرٹھ ۔ انڈیا)، جناب سرداراثر(حیدرآباد۔ انڈیا)، شوکت جمال (پاکستان)، افتخار راغب (مملکتِ قطر)،جناب محمد علی وفا(کویت) سے تشریف لائیں گے۔مشاعرے کی نظامت جناب نعیم جاوید (حیدرآباد) کرینگے ۔ مرحوم سلیمان خطیب کے چاہنے والے ایک عالم میں موجود ہیں۔ اس طرز کا جشنِ مزاح مشاعرہ خلیج میں پہلی بار ادارہ ھدف کی جانب منعقد ہورہا ہے۔
ھدف کے مشاعروں کا ایک زبردست معیار اور ریکارڈ ہے۔ اس جشنِ خطیب کا لوگوں کو بڑی شدت سے انتطار ہے۔
دکنی زبان کے مزاحیہ شعراء میں سلیمان خطیب خاص مقام کے حامل ہیں اور ان کو بقول رشید شکیب حیدرآباد کے : چار میناروں میں ایک مینار مانا جاتا ہے۔
سلیمان خطیب کو دکن کے گاؤں ، گاؤں پھرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اپنی محنت و لگن سے دکنی محاورات اور تشبیہات جمع کیں جن کا انھوں نے اپنی شاعری میں برمحل استعمال کیا۔ وہ عوامی شاعر تھے ان کی شاعری میں عوامی لہجہ اور عوامی جذ بات نظر آتے ہیں۔
ادارہ ھدف شخصیت سازی کا ادارہ ہے جس نے مہمات سے سعودی عرب میں مستقل علمی ، ادبی سرگرمیوں سے تارکینِ وطن میں بیداری و شعور پیدا کرنے میں اہم رول اداکرہی ہے۔ ادارے کےگورننگ کونسل کے تاسیسی اراکین جناب اصغرالدین ، جناب صفی حیدرجنتی ، جناب احسان احمد ، موجودہ صدر جناب جاوید مسعود اور بانی جناب نعیم جاوید نے اس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
رپورٹ : نعیم جاوید
One thought on “الخبرمیں’’ھدف‘‘ کا تیسراعالمی مشاعرہ ۔ جشنِ مزاح بیادِ سلیمان خطیب”
الخوبر میں مشاعرہ کی نیوز پڑھکر خوشی ہوئی سلیمان خطیب حیدرآباد کے ادبئی مشاعرے میں مشہور نظم ساس بہو پڑھا تھا میں نے ان کی زبانی سنا۔ پچاس ہزار کا مجموع تھا پن ڈراپ خاموشی تھی یہاں امریکہ میاں بھی دکنی کے چاہنے والے ہیں الخبیر کے منتظمین کو مبارک ہو
عطااللہ ۔ شکاگو