اردواکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست ۔ ۔ ۔ رپورٹ:ابنِ عاصی

Share

 جھنگ

اردو اکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست

رپورٹ:ابنِ عاصی

جھنگ کی معروف ادبی تنظیم،اردو اکادمی، کی پندرہ روزہ نشست،ایکن اسکول، میں منعقد ہوئی۔صدارت نامور غزل گو شاعر صفدر سلیم سیال نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی ممتاز شاعر گستاخ بخاری تھے نظامت نوجوان نظم گو شاعر عامر عبداللہ نے کی۔اسحاق کھرل کی تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد گستاخ بخاری نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی ۔
سب سے پہلے عامر عبداللہ نے اپنے خوبصورت نظم،مت کھینچو ہمیں سفر میں،سنائی اور خوب داد حاصل کی اس کے بعد انہوں نے مائیکرو فکشن کے حوالے سے ،کتبہ، اور ،خالی جیب، سناکر سب کو محظوظ کیا۔

عامر عبداللہ کے بعد ابنِ عاصی نے اپنا افسانچہ،انسانوں سے نفرت کرنے والے کی عبرت ناک کہانی، سنایا۔
اس کے بعدجن شعراء کا کلام پسند کیا گیا اس کے،نمونے، حاضرِ خدمت ہیں۔
عمر دراز حاشر:
مسلسل ہجر کی بنیاد رکھنے والا ہوں
تجھے میں زندگی بھر یاد رکھنے والا ہوں
وہ کل شب خواب میں آئی ہوئی تھی
مری آنکھوں سے خوشبوآرہی ہے
ہوا بھی ہے بدن بھی ٹوٹتا ہے
مگر ماچس میں تیلی آخری ہے
اسحاق کھرل:
برفی بالو شاہی چھا گئی
کِدر چھج بتاشے ٹر گئے
گستاخ بخاری:
آئینے نے تمام جھریوں میں
زندگی کی تھکن دکھا دی ہے
شہر میں کیا سکوں آئے گا
بندہ بندہ یہاں فسادی ہے
ہم سے بڑھ کر نہیں غنی کوئی
ہم نے ہر حال میں دعا دی ہے
صفدر سلیم سیال:
جو مرے پا س تھا سب کچھ لٹا دیا مرے دل
علاوہ اس کے میں کرتا ہی کیا مرے دل
میں اس کے سامنے ہتھیار ڈال آیا ہوں
میں تری حکم عدولی نہ کر سکا مرے دل
شکست کھا کے تروتازہ ہو گیا ہوں میں
مرا غنیم تھا کچھ ایساخوش ادا مرے دل
بہت سے لوگوں کاہے انحصار تجھ پہ سلیم
یہ بھول جا ؤ کہ جو بھی ہوا مرے دل

Share

One thought on “اردواکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست ۔ ۔ ۔ رپورٹ:ابنِ عاصی”

Comments are closed.

Share
Share