ایک روزہ قومی سمینار بہ عنوان عصمت چغتائی فکروفن
صمدانی ایجوکیشنل سوسائٹی
عثمان باغ ،کاماٹی پورہ ، بہادرپورہ ‘حیدرآباد
صمدانی ایجوکیشنل سوسائٹی، عثمان باغ ،کاماٹی پورہ ، بہادرپورہ کے زیرِ اَہتمام ایک روزہ قومی سمیناربعنوان’’ عصمت چغتائی فکروفن ‘‘ بہ اشتراک قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان، حکومت ہند ، بروز ہفتہ ۲۶/ مارچ ۲۰۱۶ء بمقام’’ گلشنِ حبیب‘‘ اُردو ہال، حمایت نگر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ صبح ۳۰ :۱۰ بجے افتتاحی اِجلاس کا آغازہوگا جس کی صدارت مولانا خلیل احمد ندوی نظامی صاحب صدر صمدانی ایجوکیشنل سوسائٹی و مینیجنگ ٹرسٹی فانوس ٹرسٹ فرمائیں گے۔کلیدی خطبہ پروفیسر بیگ احساس صاحب، سابق صدر شعبہ ء اُردو جامعہ عثمانیہ و یونیورسٹی آف حیدرآباد پیش کریں گے۔
ممتازفکشن نگار محترمہ قمرجمالی صاحبہ ، جناب میر شجاعت علی مسعود صاحب،سابق ڈائرکٹر اُردواکیڈیمی آندھرا پردیش اور ڈاکٹرحبیب نثار صاحب، اَسوسی اَیٹ پروفیسر، شعبہ ء اُردو،سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد بہ حیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے ۔ ممتاز مزاح نگارڈاکٹر سید ممتاز مہدی صاحب،ڈاکٹرسید فضل اللہ مکرم صاحب ، چیئر پرسن بورڈ آف اسٹڈیز ، اورینٹل لینگویجس، عثمانیہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر زاہد الحق صاحب، اُستاد ، شعبہ ء اُردو،سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد اور مولانا انوار اللہ خان صاحب، موظف محکمہ تعلیمات بہ حیثیت مہمانانِ اعزازی شرکت کریں گے ۔ اس سمینار میں مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس اپنے مقالے پیش کریں گے۔ کنوینر ڈاکٹر جعفر جری چیئر پرسن بورڈ آف اسٹڈیز ، شعبہ ء اُردو ، ساتاواہانہ یونیورسٹی (کریم نگر) اور سمینار کوآرڈینیٹر محمدانورالدین صدیقی لکچرر یم یس کالج نے سبھی اَدب نواز احباب سے بہ پابندیِ وقت شرکت کی گزارش کی ہے۔ اس موقع پر شرکائے سمینار کو بھی سرٹیفیکیٹ پیش کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات موبائیل نمبر 09948993158 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔سمینار کے اجلاس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔
افتتاحی اجلاس :۳۰:۱۰ بجے دن تا ۳۰ : ۱۱بجے دن (10:30 a.m. to 11:30 a.m.)
وقفہ برائے چائے:۳۰ : ۱۱ بجے دن تا ۴۵ : ۱۱ بجے دن (11:30 a.m. to 11:45 a.m.)
پہلا ادبی اجلاس: ۴۵ : ۱۱ بجے دن تا ۳۰: ۱ بجے دوپہر(11:45 a.m to 1:30 p.m.)
وقفہ ء ظہرانہ :۳۰ : ۱ بجے دوپہر تا ۱۵: ۲ بجے دوپہر۔(1:30 p.m. to 2:15 p.m.)
دوسرا ادبی اجلاس :۱۵ : ۲ بجے تا ۳۰ : ۳ بجے سہ پہر(2:15 p.m. to 3:30 p.m.)
اختتامی اجلاس :۳۰ : ۳ بجے تا ۰۰: ۴ بجے سہ پہر (3:30 p.m. to 4:00 p.m.)
مقالہ نگار
(۱) محترمہ نکہت آرا شاہین (اورینٹل اردو کالج ‘حیدرآباد) ۔ ۔ ۔ عصمت کے ناولوں میں معاشی مسائل
(۲) ڈاکٹر اطہر سلطانہ (صدر شعبہ اردو ‘تلنگانہ یونیورسئی نظام آباد)۔ ۔ ۔ عصمت کی اسلوب نگاری
(۳) ڈاکٹر جعفر جری (ساتاواہنا یونیورسٹی ‘ کریم نگر )۔ ۔ ۔ عصمت ایک باغی افسانہ نگار
(۴) ڈاکٹر حمیرا تسنیم ( ساتاواہنا یونیورسٹی ‘کریم نگر ) ۔ ۔ ۔ عصمت کے ناولوں میں ترقی پسند نظریات
(۵) ڈاکٹر ایس اے کریم ( حیدرآباد ) ۔ ۔ ۔ عصمت اور افسانہ ’’چوتھی کا جوڑا‘‘
(۶) ڈاکٹر عصمت النساء ( حیدرآباد)۔ ۔ ۔ عصمت کے ناولوں کا تجزیاتی مطالعہ
(۷) محترمہ فاطمہ النساء اسما ء ( نلگنڈہ)۔ ۔ ۔ عصمت چغتائی کی افسانہ نگاری کا فن
(۸)جناب مسرورحیدری( بہار ) ۔ ۔ ۔ ’’تیڑھی لکیر‘‘اور سمن کا کردار
(۹) محترمہ نغمہ پروین ( ماؤ )۔ ۔ ۔ ’’معصومہ‘‘ ایک بے مثال کردار
(۱۰) جناب عمران احمد ( لکھنو )۔ ۔ ۔ ’’دوزخی‘‘ کا مطالعہ
(۱۱) جناب ایم ۔ معین الدین ( اے پی)۔ ۔ ۔ عصمت کا افسانوی مجموعہ’’ چیونٹی‘‘ کا تجزیاتی مطالعہ
(۱۲) جناب محمد قاسم ( بلرام پور )۔ ۔ ۔ عصمت کے افسانوں میں تانیثی نقوش کا مطالعہ
(۱۳) محترمہ زنیرہ ( لکھنو ) ۔ ۔ ۔ ناول’’ ضدی‘‘ کا تنقیدی مطالعہ
(۱۴) محترمہ بشریٰ چشتی ( نلگنڈہ )۔ ۔ ۔ عصمت کی ڈراما نگاری
(۱۵) جناب محمد یحیی ٰ ( یو پی )۔ ۔ ۔ ’’پنکچر‘‘ عصمت کا ایک منفرد افسانہ
(۱۶) محترمہ جویریہ بیگم ۔ ۔ ۔ عصمت چغتائی کے افسانوں میں خواتین کے مسائل
(۱۷) جناب توفیق احمد صدیقی۔ ۔ ۔ عصمت کے افسانوں میں سماجی مسائل
(۱۸) محمد انورالدین صدیقی ۔ ۔ ۔ عصمت اور نسائی حِسیّت
(۱۹) محترمہ عشرت النساء ۔ ۔ ۔ عصمت چغتائی کی شخصیت ایک مطالعہ
آپ تمام احباب سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔