26 اور27 فروری کو قومی کونسل کی موبائیل ویان کا دورہ محبوب نگر

Share

قومی کونسل

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی

26 اور 27 فروری کو قومی کونسل کی موبائیل ویان کا دورہ محبوب نگر
رپورٹ : ڈاکٹرعزیزسہیل

پروفیسرارتضیٰ کریم ڈائر کٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی اطلاع کے مطابق کونسل کی موبائیل ویان 29ویں مرحلہ میں جنوبی ہندکے دورہ پرہے۔ 22فروری سے 25فروری ،حیدرآباد میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،عثمانیہ یونیورسٹی،نظام کالج کے دورہ کے بعد 26فروری بروز جمعہ اور 27فروری بروزہفتہ محبوب نگرمیں ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج،این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج،المدینہ کالج آف ایجوکشن،گورنمنٹ گرلز جونئیرکالج، گورنمنٹ بوائز جونئیرکالج محبوب نگرپر اردو زبان کی کتابوں کی نمائش وفروخت کیلئے رکھی جائیں گی ۔

محبوب نگر سے یہ موبائیل ویان 28فروری کو کرنول پہنچے گی اور یکم مارچ تک کرنول میں قیام رہے گا۔ اس کے بعد کرنا ٹک کے مختلف مقامات جن میں،4تا 6 مارچ داون گری 7,8مارچ دہارور،9تا11مارچ ہبلی،12تا14 مارچ بلگام،16,15مارچ سنگالی، 17تا18 مارچ کولہا پور،19تا 20ستارا،21تا23رتناگری،24اور 25کھیڈ، 26اور27دھا پولی 28اور29 مارچ مراڈ،30مارچ مہاد ،31مارچ واہور1اور2اپریل پان ویل شامل ہیں،واضح رہے کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی جو حکومت ہند کا ادارہ ہے جو اردو کے فروغ اور اردو داں طبقہ میں کتابوں کے مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کیلئے یہ گشتی ویان کا قیام عمل میں لایاگیاہے اردو زبان کے فروغ کیلئے اور خاص کر اردو طلباء کیلئے یہ موبائیل ویان فائدہ مند ہے جس کے ذریعہ مختلف علوم کی اردو میں کتابیں فراہم کی جارہی ہے اور خصوصی رعایت پر یہ کتابیں طلباء کیلئے دستیاب ہیں جناب حلیم بابر،ڈاکٹر شیخ سیادت علی،ڈاکٹر بشیر احمد،ڈاکٹر حمیرہ سعید،ڈاکٹر عزیز سہیل ،محمد جہانگیرلیکچرار نے طلباء وطالبات اور اہلیان محبوب نگر سے اردو موبائیل ویان سے استفادہ کی گزارش کی ہے۔مزید تفصیلات کیلئے موبائیل ویان ڈائرکٹرویلور صدیقی سے موبائیل نمبر09990597329 پر ربط پیدا کریں۔

Share
Share
Share