مخفم جاہ کالج آف انجینیئرنگ و ٹیکنالوجی ۔حیدرآباد دکن
شعبۂ میکانیکل اینڈ پروڈکشن انجینئیرنگ کے طلبہ کا شاندار پروجیکٹ
مخفم جاہ کالج آف انجینیئرنگ و ٹیکنالوجی (جسے عرف عام میں ’’ ایم جے ‘’کہاجاتاہے) ہندوستان کے چنیدہ کالجس میں سے ایک ہے جو سلطان العلوم انسٹٹیوشنس کا ایک حصہ ہے ۔یہ کالج اپنے تعلیمی معیار اور تخلیقی پروجیکٹس سے پہچاناجاتا ہے خصوصاً شعبہ میکانیکل انجینرنگ اور اس کے ورک شاپ نہایت اعلیٰ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔اس سال شعبۂ میکانیکل اینڈ پروڈکشن انجینئیرنگ کے طلبہ نے ’’ آل ٹرّین وہیکل ( ATV ) الفتحEL-FATEH v 2.0 کو اپنی جدت کے ساتھ تیار کیا ۔ اس منفرد گاڑی کو طلباء پیتھم پور ‘ اندور میں 16-23 فروری منعقدہ باحا ایس اے ای انڈیا ایونڈٹ( BAJA SAE-INDIA ) کے مقابلوں میں پیش کریں گے ۔
یہ مقابلے مختلف ایونٹس بشمول ٹیکنیکل انسپیکشن ‘ بزنس پلان ‘ گو۔گرین ( GO-GREEN ) ایونٹ ‘ سیلز ‘ ریپریزنٹیشن ‘ ڈزائن ‘ اینل کاسٹ ایوالوایشن میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔ اعزازی سیکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی جناب ظفر جاوید نے آج جھنڈی دکھا کر اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقعے پر اپنے مختصر خطاب میں جناب ظفر جاوحد نے اس منفرد کار کی تیاری میں حصہ لینے والے طلباء اور فیکلٹی اور پرنسپل مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر بشیر احمد کو مبارکباد دی ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اندور میں منعقدہ ایونٹ میں اس گاڑی کو پسند کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس گاڑی کی تیاری سے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے ۔اس گاڑی کی خصوصیات یہ ہیں کہ یہ گاڑی پہاڑیوں علاقوں ‘یں آسانی سے چلائی جا سکتی ہے۔ اس کے وھیل بیس 52″ ‘ ٹریک کی چوڑائی 49″ اور کم سے کم جگہ 1.57 میٹر کے احاطہ میں اس کا رخ موڑا جا سکتا ہے ۔اس کا وزن 204 کیلو ہے ۔ اور یہ 55 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے ۔ گاڑی میں بریکس اینڈ اشٹراٹن ۳۰۵ سی سی کا انجن ہے ۔یہ گاڑی پولارس پی ۹۰ سی وی ٹی سے چلائی جارہی ہے۔ فیکلٹی ایڈوائیزر محمد وقار محی الدین اور ڈی سرینواس راؤ کی نگرانی میں یہ گاڑی تیار کی گئی ۔ پروفیسر ایس قادرولی صدر شعبۂ میکانیکل انجینئرنگ نے اس پراجیکٹ کی تکمیل میں طلباء کی مدد کی ۔ٹیم کیپٹن اور دیگر ممبران کی تفصیل اس طرح سے ہے۔
ٹیم کیپٹن و ڈرائیور : سید فرقان علی ‘ وائس کیپٹنس : سید عتیق ‘ قمر پاشاہ ‘ سیکینڈری ڈرائیور: محمد ضیاء الحق جبکہ ٹیم ممبرزکی تفصیل اس طرح سے ہے ۔
سال چہارم :سید فرقان علی ‘ سید عتیق ‘ قنر پاشاہ ‘ محمد وجاہت خان ‘ محمد اشتیاق حسین ‘ محمد ضیاء الحق حسین ‘ محمد خالق الدین ‘ محمد عبد السلیم ‘ حذیفہ عبد الملک ‘ محمد ایازالدین۔
سال سوم : حذیفہ ایس ایچ کاگل والا ‘ محمد حمایت علی ‘ محمد کامران ‘ جبین میتھیوز ‘ سفوان شورائی ‘ شیخ محمد سہیل ‘ محمد اسحاق جانی ‘ شیخ مدثر محی الدین ‘ محمد عزیر سفیا ن اور محمد مقتدر مجتبیٰ ۔
سال دوم : وجاہت عبدالرحمٰن ‘ محمد عرفان صدیق ‘ محمد سہیل ‘ سید سفیان ‘ کے سریکر پرساد اور سید حسّان عبداللہ خرم شامل ہیں۔