محفلِ خواتین کا ادبی میگزین ۔ ۔ ۔ ۔ ڈاکٹرمنورفاطمہ افضل

Share

محفلِ خواتین

محفلِ خواتین کا ادبی میگزین
مدیر ان : عزیزالنسا صباء ۔ مظفرالنسا ناز

تبصرہ : ڈاکٹرمنورفاطمہ افضل
ای میل:

بہت دنوں بعد خواتین کا ایک میگزین زیر مطالعہ رہا سوچا کہ اس کا تعارف کروادوں ۔
محفلِ خواتین کو قائم ہوئے 42 سال ہوگئے ہیں۔ یہ انجمن خواتین کے لئے ہر ماہ اجلاس منعقد کرنا ‘ عید ملاپ/ تہنیتی جلسوں ‘ ممبرس کی کتابوں کی رسمِ اجرا اور سالانہ اجلاس منعقد کرتی ہے ۔جس مقصد کے لئے یہ انجمن قائم کی گئی ہے اُس میں یہ صد فیصد کامیاب ہوئے ہیں۔یہ ایک ؂خوش آئیند بات ہے کہ اس انجمن سے وابستہ بیشتر خواتین نہ صرف صاحبِ کتاب ہو گئی ہیں بلکہ اپنی کتابوں پر انعامات بھی حاصل کرچکی ہیں۔ اس سال انجمن سے وابستہ 16 قلمکاروں کو اردو اکادمی کی جانب سے مختلف زمروں میں ایوارڈ دیئے گئے ہیں ۔یقیناً انجمن کے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہوگی ۔

سالانہ اجلاس اور میگزین کی اشاعت کے لئے کافی بڑی رقم خرچ ہوتی ہے ۔تمام اخرجات کی پابجائی اراکینِ محفلِ خواتین کے مالی تعاون سے کی جاتی ہے۔ ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے محفلِ خواتین کی سرپرست بیگم سرور بشیرالدین بابو خان نے میگزین کے لئے اپنی طرف سے رقم بھجواکر انجمن سے اپنی دلی وابستگی کا ثبوت دیا۔محفلِ خواتین ایک ایسی انجمن ہے جس کے جاننے والے بہت سے لوگ یو ایس اے میں بھی ہیں جن کا مالی تعاون بھی میگزین کی اشاعت میں حاصل رہا ۔
محفلِ خواتین کی مالی مدد کے لئے ممبران ہمیشہ کشادہ دلی کا ثبوت دیتے ہیں۔ اس سال اور میگزین کی اشاعت کے لئے محترمہ حبیب ضیا‘ حمیرا جلیلی ‘ نسیمہ تراب الحسن ‘ عاصمہ خلیل ‘ اطہری فیضا ‘ عزیزہ محبوب ‘ اسریٰ عمر ‘ رضیہ چاند ‘ عاتکہ نور ‘ مشرف کاضمی اور عزیز النساء صبا کا تعاون رہا۔اشتہارات کی فراہمی کے لئے محترمہ مظفر النساء ناز ‘ عطیہ نورالحق قادری ‘ تنویر الطاف ‘ فریدہ راج ‘ مشرف کاظمی ‘ ریاض فاطمہ تشہیر ‘ تسنیم جوہر ‘ ثریا جبین اور شبینہ فرشوری کی تگ و دوکامیاب رہی۔
محفلِ خواتین کی اس مگیزین کو مندرجہ ذیل قلمکاروں کا تعاون حاصل رہا ۔جن کے مضامین ‘ افسانے ‘ طنز و مزاح اور شعر و شاعری کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے۔قلمکاروں میں عزیز النساء صبا ‘ جیلانی بانو‘مظفر انساء ناز ‘ پروفیسر حبیب ضیا ‘ ڈاکٹر لئیق صلاح ‘ نسیمہ تراب الحسن ‘ فریدہ زین ‘ قمر جمالی ‘ افروز سعیدہ ‘ انیس قیوم فیاض ‘ ثریا جبین ‘ عاصمہ خلیل ‘ شبینہ اسلم فرشوری ‘ خیرانساء علیم ‘ رفیعہ نوشین ‘ سعدیہ مشتاق ‘ عزیز ہ محبوب ‘ اسریٰ منظور ‘ عطیہ نور الحق قادری ‘ انیس عائشہ ‘ تنویر الطاف ‘ عابدہ محبوب ‘ انیس عابد لطیفی ‘ نصرت ریحانہ آصف ‘ رئیسہ محمد ‘ رضیہ چاند ‘ نکہت آراء شاہین ‘ منیر انساء ‘ طیب انصاری ‘ ادیبہ احزاز ‘ ڈاکٹر حمیرا جلیلی ‘ نفیسہ خان ‘ نسیم نیازی ‘ اشرف رفیع ‘ تسنیم جوہر ‘ ریاض فاطمہ تشہیر ‘ عاتکہ نور ‘ حنا شہیدی ‘ منورانساء منور ‘ نزہت صدیقی ‘ اطہری فضا لائق ذکر ہیں۔
غرض یہ ایک دلچسپ میگزین ہے۔اس قدر کثیر خواتین قلمکار کسی اور میگزین میں نہیں مل سکتے۔موضوع اور اصناف کے لحاظ سے یہ میگزین کسی کہکشاں سے کم نہیں ہے۔
آج کل سمیناروں کا بہت چرچہ سننے میں آرہا ہے ۔ محفل خواتین کے ذمہ داروں سے ادباً التماس ہے کہ ہر سال ایک سمینار اور ایک مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لائیں ۔تلنگانہ اردو اکیڈمی ‘این سی پی یو ایل اور دیگر اداروں سے مالی امداد حاصل کریں اور قومی سمینار منعقد کریں تاکہ قومی سطح پر خواتین قلمکاروں کا اجتماع ہو ۔اس کے علاوہ محفل افسانہ اور مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ساتھ ایک سالانہ میگزین یا سونیربھی شائع ہوجاے گا۔ امید کہ اس جانب توجہ دی جاے گی ۔

Share
Share
Share