جڑچرلہ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ وکل ہند نعتیہ مشاعرہ

Share

نعتیہ مشاعرہ

ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ
جڑچرلہ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ وکل ہندنعتیہ مشاعرہ

زندگی کے تمام مسائل کا حل سیرت مصطفیﷺ پرعمل

جڑچرلہ۔حضرت محمدؐکے ا علی و ارفع اخلاق اور آپ کی بلند کردار کی روشنی میں آج کے گمراہ ماحول میں مثبت اور اصلاحی پہلو کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام ہی وہ مذہب جس نے دنیا کو انسانیت کا سبق دیا خواتین کو معاشرہ میں مقام و مرتبہ دیا ان خیالات کا اظہار مفتی محبوب شریف نظامی بانی و صدر مدرسہ دینیہ رحمت العلوم و قائد جماعت اسلامی حیدرآبادنیجڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ کے جلسہ سیرت النبی ﷺو کل ہند نعتیہ مشاعرہ سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم برداران وطن میں دین اسلام کی تعلیمات کو پیش کریں جماعت اسلامی نے ہندوستان کی 16 زبانوں میں قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کا ترجمہ کا کام انجام دیا ہے اس سے استفادہ کریں۔جناب محمد صادق احمد دعوۃ سکریٹری جماعت اسلامی تلنگانہ نے تلگو میں سیرت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسولﷺ کی زندگی اسوہ حسنہ ہے۔

تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کتاب میں امریکی ماہر فلکیات اور مورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا درجہ دیا ہے۔اللہ کے رسولؐ کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ ہو اور اسلامی تعلیمات سے متاثرہوتے ہوئے بردران وطن اسلام کے دائرہ میں داخل ہونگے۔ہمیں سب سے پہلے اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنانا ہوگا۔ قبل ازیں حافظ سید جعفر علی سابقہ امام وخطیب مدینہ مسجد کی تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز عمل میںآیا۔ابتداء میں شمس جالنوی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نے استقبالیہ پیش کیا،اس موقع پر بی شیوا کمار ضلعی صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی محبوب نگر نے بھی خطاب فرمایا۔جلسہ میں جلال عارف اور جمیل نظام آبادی کواردو اکیڈیمی تلنگانہ کے کارنامہ حیات ایورڈ حاصل کرنے کی خوشی میں تہنیت پیش کی گئی۔ الحاج سید فصیح الدین صدر مدینہ مسجدکی نگرانی میں جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔جلسہ کی نظامت مظہر شریف صاحب نے حسن خوبی سے انجام دی۔مہمانان میں جناب محمدغلام غوث ربانی سابق صدر ضلع وقف بورڈ محبوب نگر،ایم ۔رمیش ریڈی سابق مارکیٹ کمیٹی چیر مین جڑچرلہ ،محمدسلطان الدین چشتی مرزائی ،مظہر شریف ،سابقہ صدرمسجد اقصی ،حافظ سید جعفر علی نے شرکت کی بعد ازیں کل ہند مشاعرہ محترم جناب جلال الدین عارف ؔ حیدرآبادکی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں مہمان شعراء شمس جالنوی (،مہاراشٹرا)،محمد مظہر محی الدین مظہرؔ (کرناٹک)اکرام اظہر(مہاراشٹرا)جمیل نظام آبادی ،سید ریاض تنہا، رحیم قمرؔ ،واحدنظام آبادی(نظام آباد)شکیل حیدر،ابراہیم خاں ایازؔ (حیدرآباد) ،حلیم بابرؔ ، نور آفاقی، ظہیر ناصریؔ ، صادق علی فریدیؔ ، انجم برہانیؔ ،ؔ جامی وجودیؔ ،اسمعیل قیصرؔ (محبوب نگر) مقامی شعراء محبت علی منانؔ ،تقی احمد تقیؔ ،عظیم راناؔ ،سلطان چشتیؔ ،جلیل رضاؔ ،حبیب الدین حبیب ؔ ،سلطان پاشاہ رمزؔ ،زاہدشوقؔ ،جعفرکاظمیؔ ،ممتاز حسینؔ نے نعتیہ کلام پڑھا ۔مشاعرے کی نظامت سید ریاض تنہانے انجام دی۔ ڈاکٹر عزیز سہیل،اظہر الدین،محمد مقیت ،نیاز الدین ،محمد محمود(ماڈرن بیکری)،محمد خلیل،محمد ایوب ،نے انتظامی امور انجام دئے۔جلیل رضا کے شکریہ پر رات تین بجے مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔



Share
Share
Share