پروفیسرصفدرعلی شاہ پر ایم اے کی طالبہ کا تحقیقی مقالہ

Share

 صفدر علی

پروفیسرصفدرعلی شاہ پر ایم اے کی طالبہ کا تحقیقی مقالہ

رپورٹ:ابنِ عاصی

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے اردو کے استاد پروفیسر صفدر علی شاہ پر ایم اے کی طالبہ عنبرین بی بی نے پروفیسر نثار احمد مگھیانہ کی زیرِ نگرانی اپنا مقالہ،پروفیسر صفدر علی شاہ۔۔حیات و ادبی خدمات، تحریر کیا ہے یاد رہے کہ پروفیسر صفدر علی شاہ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں ان کی دو کتابیں منصہ شہود پر آ چکی ہیں ایک،ذوقِ جستجو، اور دوسری،خوش فکر شاعر۔۔خضر تمیمی،ایک ملاقات میں پروفیسر صفدر علی شاہ نے بتایا کہ بہت جلد ان کی دو اور کتابیں مارکیٹ میں آنے والی ہیں ایک اردو کی ،شوقِ جستجو، اور دوسری پنجابی کی،پھلاں بھری چنگیر،انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ وہ ،سخن ورانِ جھنگ، کے عنوان سے ایک کتاب بھی لانے کا سوچ رہے ہیں جس میں کہ جھنگ کے ماضی و حال کے ادباء اور شعراء کا تفصیل سے ذکر ہوگا۔
پروفیسر صفدر علی شاہ پر لکھے جانے والے مقالہ کو ایک پروقار تقریب میں ان کے حوالے کیا گیا۔

Share
Share
Share