مانو میں ڈگری کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کے لیے اُردو ریفریشر کورس

Share

ریفریشر کورس

مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی
ڈگری کالج اوریونیورسٹی اساتذہ کے لیے اُردو ریفریشرکورس

اردو ریفیریشر کورس ‘ اساتذہ کوادب کی تدریس کے حوالے سے ریفریش کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے اسی مقصد کے تحت اساتذہ کو اورینٹیشن پروگرام اور متعلقہ مضامین میں ریفیریشرکورسس کرنا لازمی قرار دیا ۔ اساتذہ اپنی ترقی کے لیے ان کورسس میں شرکت کرتے ہیں۔عموماًایک اورینٹیشن اور دو ریفریشر کورس کرنے کے بعداساتذہ اس جانب توجہ نہیں دیتے ۔متعلقہ کالجس اور جامعات کو چاہیے کہ وہ اپنے اساتذہ کوہر پانچ سال میں ریفریشرکورس میں شرکت کی اجازت دے مگر ایسا ہوتا نہیں ہے۔جب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا ہے تب سےاردو اساتذہ کے لیے ہر سال پابندی سے ریفریشر کورس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

یوجی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے زیراہتمام ڈگری کالج، پی جی کالج اور یونیورسٹی کے اُردو اساتذہ کے لیے ۳/فروری تا ۲۳/فروری ۲۰۱۶ ؁ء اُردوریفریشرکورس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس ریفریشر کورس میں شرکت کے خواہش مند اساتذہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ یوجی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹرمولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی کی ویب سائٹ لنکسے درخواست فارم ڈاون لوڈ کریں اور ای میل آئی ڈی پر بھیج دیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یوجی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر040-23008313 یا 09700115517 سے ربط پیدا کریں۔

درخواست فام کے لیے کلک کریں

Share
Share
Share