یوم اردو یوم تعلیم کے ضمن میں ادبی مقابلے ۔ ۔ ۔ ڈاکٹرعزیزسہیل

Share

یوم اردو9نومبرکوجڑچرلہ کے اسکولس میں یوم اردواوریوم تعلیم کے مقابلے

ادارہ ادب اسلامی ہند، جڑچرلہ ،ضلع محبوب نگر۔ تلنگانہ

مرسلہ : ڈاکٹرعزیزسہیل
جڑچرلہ(راست)محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ و جلیل رضا معتمد ادارہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ کی جانب سے جڑچرلہ کے تما م گورنمنٹ اردو میڈیم اسکولس وکالج میں 9نومبر کویوم اردو (علامہ اقبالؒ کی یوم پیدائش )11نومبر کو یوم تعلیم (مولانا آزاد کی یوم پیدائش) پر تحریری و تقریری مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ۔اس ضمن میں9نومبر بروز پیر یوم اردو کے سلسلہ میں تقریری مقابلہ کاعنوان’’

قومی یکجہتی اور علامہ اقبال‘‘تحریری مقابلہ کا عنوان’’فکر اقبال‘‘ دیا گیا ہے ۔ 12نومبر بروز جمعرات کو یوم تعلیم کے سلسلے میں تقریری مقابلہ’’ اما م الہند مولاناآزاد ایک عظیم شخصیت‘‘ ، ’’تحریری مقابلہمولانا آزاد کی تعلیمی خدمات‘‘ عنوان دیا گیا ہے۔ہر اسکول سے دو انعامات (انعام اول اور دوم) ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ کی جانب سے دئے جائیں گے۔جلسہ تقسیم انعامات 13نومبر بروز جمعہ2:30بجے دن گورنمنٹ ضلع پریشد ہائی اسکول بادے پلی(جڑچرلہ)پر منعقد ہوگا۔ اس موقع محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ و جلیل رضا معتمد ادارہ نے طلباء و طالبات سے ان مقابلوں میں بھر پور حصہ لینے کی خواہش کی ہے۔

منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر

Share
Share
Share