مقصد شہادتِ امام حسینؓ کو سمجھنے کی ضرورت ہے
محبوب نگرمیں ادارہ ادب اسلامی کا جلسہ شہادت حسین ،نعتیہ مشاعرہ کاانعقاد
– – –
محبوب نگر(راست) اسلامی سال کا آغاز ماہ محرم الحرام سے ہوتا ہے اورسال کا اختتام ماہ ذالحجہ پر ہوتا ہے۔یعنی اسلام کی ابتدا ء میں قربانی اور اختتام بھی قربانی پر ہوتا ہے۔ماہ محرم الحرام میں نواسہ رسولﷺ کی شہادت پر غم منایا جاتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مقصد شہادت امام حسین کے پیغام کو سمجھا جائے اور اس واقعہ سے درس لیاجائے۔ ان خیالات کا اظہارشیخ شجاعت علی امیرمقامی جماعت اسلامی محبوب نگرنے اپنے خطاب میں کیا وہ ہیپی نیز اسکول محبوب نگر پرادارہ ادب اسلامی کے جلسہ ’’ماہ محرم الحرام اور شہادت حسینؓ‘‘کے عنوان پرمخاطب تھے۔ادبی اجلاس کی
صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی نے فرمائی ۔انہوں نے ادبی اجلا س میں پیش کئے گئے افسانوں و مضامین پر صدارتی خطاب فرمایااور کہا کہ افسانوی و غیرا فسانوی ادب کے ذریعے ادیب و افسانہ نگار اصلاح معاشرہ کاکام بحسن خوبی انجام دیں اور صالح ادب کو فروغ میں اپنا حصہ اداکریں۔اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹرشیخ سیادت علی نے جاوید اقبالؔ (فرزند علامہ اقبال)ؔ ،اظہرؔ قادری(حیدرآباد) اور مفتی نظام الدین معتمد مسلم پرسنل لاء کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی قرارداد پیش کی۔ادبی اجلاس میں ڈاکٹرخواجہ فرید الدین صادق صدراداہ ادب صادق(حیدرآباد)،ڈاکٹر سلیم اقبال نے افسانے اور محمد اسحاق شریک معتمد ادارہ، سید ہارون رشید ایڈوکیٹ نے مضامین پیش کئے ۔ادبی اجلاس کے فوری بعد جناب حلیم بابر سر پرست ادارہ کی نگرانی میں نعتیہ مشاعرمنعقدہ ہوا جس میں حیدرآباد سے مہمان شاعرڈاکٹرخواجہ فرید الدین صادق صدراداہ ادب صادق۔ مقامی ممتاز شعراء کرام میں صادق فریدیؔ ،مولانانعیم کوثرؔ رشادی،انجم برہانیؔ ،جامی ؔ وجودی،ضیا برہانیؔ اور جڑچرلہ کے شعراء میں تقی احمد تقیؔ ،محبت علی منانؔ ،جلیل ؔ رضاء نے اپنا نعتیہ کلام سنایا۔ادبی اجلا س ومشاعرہ میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج،جنا ب محمد جعفرجنرل سکریٹری سوٹا ،سیدنورالحسن نائب صدر بزم کہکشاں محبوب نگر اور نور آفاقیؔ ،اسمعیل قیصرؔ ،ذاکن حضرامیؔ ،عبدالرحمن (موظف لیکچرار) ،محمد علی دانشؔ ،جاوید عالم و دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔ڈاکٹر عزیز سہیل کے شکریہ پر اس پرگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر