افسانچہ: وہ آکے نہ جاے
مصنف : ابن عاصی
– – – – –
بابا!یہاں کون کون آیا تمہارے پاس؟
بیٹا! یہاں میڈیا والے آئے اور چلے گئے
این جی اوز والے آئے اور چلے گئے
وزیر اور وزیر اعلیٰ آئے اور چلے گئے
وزیراعظم آئے اور چلے گئے
بابا! کوئی ایساجو پہلے دن سے تمہارے ساتھ ہو۔۔۔اور آکر جانے کا نام ہی نہ لیا ہو؟
ہاں بیٹا ! ہے ایک وہ بھی
کون بابا؟کون ہے وہ ؟اس نے بڑے اشتیاق سے پوچھا
موت بیٹاموت،وہ آئی اور پھر گئی ہی نہیں یہاں سے،
تھری بابا کا جواب سن کر نوجوان کو چپ سی لگ گئی تھی۔
– – – – – –
IBNE ASI
JHANG,PAKISTAN
0333-6741972
One thought on “افسانچہ : وہ آکے نہ جاے ۔ ۔ ۔ ابن عاصی”
عاصی صاحب کا افسانچہ پڑھا‘ اچھا ہے مگرایک بات سوچنے کی ہے کہ افسانچہ کم سے کم ایک پیراگراف پر مبنی ہونا چاہے دو یا چار جملے سے افسانہ نہیں ہوتا صرف مکالمہ ہوجاتا ہے ۔ویسے لوگ تو اک سطر افسانہ اور یک سطری نظمیں بھی لکھتے ہیں ۔اللہ خیر کرے