پروفیسراپّا راؤ ‘ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلرمقرر

Share
prof appa rao
پروفیسراپّا راؤ

پروفیسراپّا راؤ ‘ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلرمقرر

صدر جمہوریہ ہند نے پروفیسر اپّا راؤ کو پانچ سال کے لیے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔انہوں نے ۲۳ ستمبر کو اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔پروفیسر اپّا راؤ حیدرآباد یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے سینئر پروفیسر ہیں۔وہ پلانٹ سائنس کے نامور سائنس داں مانے جاتے ہیں۔درختوں کے مختلف امراض اور ان کے تدارک پر آپ کے کئی تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔وہ اس سے قبل نیشنل اکیڈمی آف سائنس الہ آباد اور نیشنل اکیڈمی آف اگریکلچرل سائنس نئی دہلی کے فیلو بھی رہ چکے ہیں نیز انہیں ٹاٹاانّوویشن فیلو شپ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔پروفیسر اپّا راؤ مرکزی حکومت کے شعبہ سائنں و تکنالوجی اور بائیو تکنالوجی کے ممبر بھی ہیں۔پروفیسر اپّا راؤ نے سردار پٹیل یونیورسٹی سے ایم ایس سی میں گولڈ میڈل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جب کہ تائیوان یونیورسٹی اور مانچسٹر یونیورسٹی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔پروفیسر اپّا راؤ کی نگرانی میں تا حال (۱۷) ریسرچ اسکالرز نے تحقیقی مقالہ تحریر کرکے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Share
Share
Share