نام کتاب : : سب کے لیے
مولف : : ابن غوری
ضخا مت : : ۱۹۲ صفحات
قیمت :: ۱۲۰ روپے
نام مبصر :: ڈاکٹر رضیہ حامد صاحبہ
ملنے کا پتہ:
ض مکانِ مؤلف : 11-3-946 ،امتیاز ریزیڈنسی، چوراہا نیو ملے پلی، حیدآباد۔۱ (9392460130)
ضمکتبہ کلیمیہ ۔چورا ہا یوسفین بازار ۔نامپلی ۔حیدرآباد۔۱(فون: 9030474265)
ض ہدیٰ بک پبلکیشنس ۔پرانی حویلی۔حیدرآباد۔۲ (فون: 040-66481637)
ابن غوری کئی کتابوں کے مصنف اور مؤلف ہیں ۔ان کو تعلیم وتعلم سے دلی شغف ہے ۔ابن غوری کا مطالعہ بہت وسیع ہے ۔دوران مطالعہ ان کو جو بات بہت اچھی لگی کہ اس کو دوسروں تک پہنچایا جائے ،انھوں نے اس کو اپنے پاس نقل کر لیا ۔اپنے پیش لفظ میں ابن غوری لکھتے ہیں :
’’ہم نے اپنے آشیانہ کے لیے
جو چبھے دل میں وہی تنکے لیے
تعمیر کا تو خیا ل بھی نہیں تھا لیکن (دورانِ مطالعہ ) ایسے چبھنے والے تنکے پسند آتے رہے اس لیے انھیں جمع کرتا رہا ۔ ایک عرصہ بعد دیکھا تو ایک ڈھیر سا نظر آیا ۔اب تو جی للچایا کہ ننھا سا آشیانہ تعمیر
کرنا ہی چاہیے، پس یہ ہوگیا ۔اس کا نا م رکھا ’’سب کے لیے‘‘۔آپ بھی قدم رنجہ فرمایئے ۔ محسوس ہو گا کہ اس فضا دلکش اور روح افزا ہے ۔‘‘
ابن غوری نے اس کو ۱۴ عنوانا ت میں تقسیم کیا ہے اور پانچ باب بنائے ہیں ۔
(۱) زندگی کی جھلکیاں ۔اس کے ذیلی عنوانا ت میں علماء صوفیا قائدین و مصلحین ،ادیب وشاعر وصحافی اورفن کار اساتذہ طلبہ وغیرہ ہیں۔ دوسرے باب کا عنوان ’’مشاہیر سے سوالات اور ان کے جوابات‘‘ہے ۔ان مشاہیر میں مفتی عتیق الرحمن عثمانی ،پروفیسر عبد الوباب بخاری جیسے علماء بھی شامل ہیں ۔
تیسرا باب ’’شخصیت کا انوکھا تعارف‘‘ ہے۔حضرت علیؓ کے تعارف کے ذیل میں لکھا ہے ۔ایک شیعہ شاعر’شاکر ناجی‘ نے حضرت علیؓ کے نام کا سجع اس طرح کہا؛
محبت سوں علی کی اب تو ناجیؔ
دل ہوا ہے مِرا ’’حیدر‘‘آباد
۴ thoughts on “کتاب : سب کے لیے ۔۔ تعارف :ڈاکٹر رضیہ حامد صاحبہ”
کئی دنوں کے بعد اْردو میں ویب سائٹ دیکھنے کا موقع ملا انشاءاللہ نئی ٹکنالوجی کے استعمال کی بناء پر اس کی ترقی میں اور زیادہ اضافہ ہوگا۔آپ کی کوشیشیں قابل تعریف ہے۔مبارک ہ ڈاکٹر صاحب
فونٹس اسی صفھہ پر فونٹس و کی بورڈ لنک سے ڈاءنلوڈ کءے جاسکتے ہیں http://www.jahan-e-urdu.com/fonts-%d9%81%d9%88%d9%86%d9%b9%d8%b3/
ak achhi koshish hai. font ko badlne ki zrurat
فونٹس ڈاون لوڈ کریں