جانے کیوں لوگ محبت کیا کرتے ہیں – – – لتا منگیشکر

Share

mahboob

جانے کیوں لوگ محبت کیا کرتے ہیں
دل کے بدلے درد ِ دل لیا کرتے ہیں

فلم : محبوب کی مہندی
آواز: لتا منگیشکر
موسیقی : لکشمی کانت پیارے لال

مرسلہ : یحیی’ خان. تانڈور
………
نوٹ : جہانِ اردو پر کبھی کبھار گیتوں کے وی ڈیوز لگانے کا مقصد نوجوان نسل کے ذوق کی تربیت پیش نظر ہے۔فحش فلمیں اور بے ہودہ گیت ہماری نسلوں کو تباہ و تاراج کررہے ہیں ۔
اس لئے ان گیتوں کو پیش کیا جارہا ہے جن میں اردو زبان و ادب و ثقافت کے نقوش واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔احباب کی راے کا انتیظار رہے گا۔
۔ ۔ ۔


جانے کیوں لوگ محبت کیا کرتے ہیں
دل کے بدلے درد ِ دل لیا کرتے ہیں
تنہائی ملتی ہے محفل نہیں ملتی
راہِ محبت میں کبھی منزل نہیں ملتی
دل ٹوٹ جاتا ہے ، ناکام ہوتا ہے،
اُلفت میں لوگوں کا یہی انجام ہوتا ہے
کوئی کیا جانے ،کیوں یہ پروانے
یوں مچلتے ہیں غم میں جلتے ہیں
آہیں بھر بھر کے دیوانے جیا کرتے ہیں
ساون میں آنکھوں کو کتنا رُلاتی ہے
فرقت میں جب دل کو کسی کی یاد آتی ہے
یہ زندگی یونہی ، برباد ہوتی ہے
ہر وقت ہونٹوں پہ کوئی فریاد ہوتی ہے
نہ دواؤں کا نام چلتا ہے
نا دعاؤں سے کام چلتا ہے
زہر یہ پھر بھی سبھی کیوں پیا کرتے ہیں
محبوب سے ہر غم منسوب ہوتا ہے
دن رات الفت میں تماشا خوب ہوتا ہے
راتوں سے بھی لمبے، یہ پیار کے قصے
عاشق سناتے ہیں جفائے یار کے
بے مروت ہے ، بے وفا ہے وہ
اس ستم گر کا ، اپنے دلبر کا
نام لے لے کے دہائی دیا کرتے ہیں
جانے کیوں لوگ محبت کیا کرتے ہیں

Share

One thought on “جانے کیوں لوگ محبت کیا کرتے ہیں – – – لتا منگیشکر”

Comments are closed.

Share
Share