اسسٹنٹ اگزکیوٹیو انجنرس(3,783) کے تقررات
تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن
آج تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے پہلا تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس کے مطابق سب سے پہلے اسسٹنٹ اگزکیوٹیو انجنرس کے لئے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جسکے لئے جملہ تقررات 3,783 ہونگے ۔ اس سلسلہ میں ٹی پی ایس سی چیرمن گھنٹا چکراپانی نے کہا کہ 20 سپٹمبر کو اس کے لئے امتحان منعقد ہوگا۔ اور آن لائن رجسٹریشن کے لئے دو ہفتہ کی مدت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت میں تقررات کو سپٹمبر میں منظوری دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت میں تقررات کو منظوری دینے کے بعد میں ہی دیگر شعبوں میں تقررات کو منظوری دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال کے اواخر تک 80 فیصد تقررات کو منظوری دے دی جائیگی ۔