شام کے وقت نیند کا غلبہ:طبی کالم -10۔ ڈاکٹرمنورفاطمہ افضل

Share

نیند
شام کے وقت نیند کا غلبہ
طبی و مشاورتی کالم ۔ 10– ہم سے پوچھیے

ڈاکٹر منور فاطمہ افضل
انعم فرٹیلیٹی کلینک ۔ملک پیٹ قدیم ۔حیدرآباد
ای میل :۔

سوال:
مجھے کچھ دن سے شام کے وقت نیند کا غلبہ رہتا ہے۔ دو دن پہلے بی پی چیک کروایا۔140/90ہے ،ڈاکٹر نے کچھ میڈیسنس دئیے ہیں اورٹسٹ کروائے ہیں رپورٹس کا انتظار ہے۔ صحت کے تعلق سے فکر لاحق ہوگئی ہے میری عمر 44سال ہے ہاضمہ نارمل ہے غذا مکسڈ ویج اور نا ن ویج ،کسی چیز کا عادی نہیں ہوں۔ دوتاچار پان قوام کے ساتھ سارا دن میں کھاتا ہوں۔ نیند کم ہو تی ہے صبح پانچ بجے اٹھتا ہوں اور رات کو سونے تک ساڑھے بارہ ہوتے ہیں کبھی کبھی آفیس کا ٹینشن رہتا ہے۔ پیشہ تدریس سے وا بستہ ہوں۔ پڑھنے پڑھانے ، لکھنے لکھانے میں وقت زیادہ لگتا ہے ورنہ ماشا اللہ بڑے سکون سے زندگی گزررہی ہے احتیاطی تدابیر اور غذا کے تعلق سے اپنے مشورے سے نوازیں شکریہ۔

جواب:
اپنی رپورٹس ملنے کے بعد ہمیں ارسال کریں۔ پہلے وزٹ میں چیک کیا ہوا بلڈ پریشر ہائی بلڈ پریشر تین مرتبہ متبادل دنوں تک بی پی چیک کراتے رہیں۔ تین مرتبہ بھی بی پی بڑھا ہوا ہے تو کسی ماہر تجربہ کار جنرل فزیشین سے ملاقات کریں۔ گھبرانے والی بات نہیں ہے۔ انشا اللہ آپ کی صحت آگے بھی اچھی رہے گی دماغی کام کرنے والوں کے لئے کم سے کم 6-8گھنٹے کی نیند ضروری ہے آپ نیند کی کمی اور کام کی زیادتی کے شکار ہیں ہو سکتا ہے اسی وجہ سے وقتی طورپر اتنا بی پی بڑھ گیا ہے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ٹینشن، تھکان، یہ سب آج کی اس بھاگتی دوڑتی زندگی کی وجہ سے ہے روزانہ روٹین میں چند ایک تبدیلیوں کے ساتھ صحیح ادویات اور علاج سے انشاء اللہ ہائی بی پی کنٹرول ہو سکتی ہے۔پانی زیادہ پئیں۔ فجر کے ساتھ ایک دوگھنٹے چہل قدمی کریں۔ پھل اور ترکاریاں ، نان ویج میں وہائٹ میٹ(چکن اور فش) کا استعمال کریں اور بادام اخروٹ بھی لے سکتے ہیں ہائی فیاٹ ہائی کولیسٹرول، ہائی سالٹ فوڈ اور میٹھے سے پرہیز کریں۔ پھلوں میں انار، انگور، موسمبی، جام، پپیتااور سبز ترکاریوں میں ٹماٹر، کھیرا، کدو، تورائی بہترین ہونگے۔ کوئی بھی مسلسل ایک ساتھ استعمال نہ کریں۔ ہر ایک دوگھنٹے بعد درمیان میں 5-1منٹ آرام کریں۔ پان اور قوام کے استعمال سے بالکل پرہیزکریں۔ نمازوں کی پابندی کریں اور فجر کی ادائیگی کے ساتھ چہل قدمی بھی کریں۔ٹینشن فری رہیں، اپنے لئے بھی کچھ وقت نکال کر ہلکی پھلکی تفریح یا کسی دوست رشتہ دار کے یہاں جایا کریں اس سے آپ کی صحت پر مثبت اثر پڑے گا تین دن کے مختلف او قات کابی پی ریکارڈٹسٹ رپورٹس کے ساتھ ارسال کریں اور اپنے فزیشین سے بھی کنسلٹ کریں۔
3۔ میڈم میری عمر 17سال ہے اور میرا وزن صرف 35کیلو گرام ہے جس کی وجہ سے میں 13سال کی دکھائی دیتی ہوں۔ پلیز اس بارے میں میری مدد کیجئے اور کیا میں فٹ فیٹ میڈیسن استعمال کرسکتی ہوں بتائیے۔

Share
Share
Share