مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ۔ پیرا میڈیکل کورسز میں داخلے

Share

اردو یونیورسٹی

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں پیرا میڈیکل کورسز میں داخلے

حیدرآباد،21 ؍جولائی (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی پیرا میڈیکل کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ پیرا میڈیکل کورسز میں فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31؍ جولائی 2015 ہے۔ پیرامیڈیکل کورسز کے تحت ڈیالیسس ٹیکنیشین اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما کورس شامل ہیں۔ سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے دسویں یا مماثل امتحان اور ڈپلوما کے لیے 10+2 یا مماثل امتحان میں کامیاب امیدوار داخلے کے اہل ہیں۔

درخواست فارم کے ساتھ 300 روپئے کا چالان منسلک کرنا ہوگا۔ ایس سی/ ایس ٹی/ جسمانی معذورین 200 روپئے کا چالان منسلک کرسکتے ہیں۔چالان یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات موبائل نمبر 9177810638, 9985916740 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Share
Share
Share