ایسی بھی ہوتی ہیں شادیاں ۔ ۔ ۔ ۔

Share

شادیاں

ایسی بھی ہوتی ہیں شادیاں

مرسلہ : عبیرہ خان

حضرت شیخ شاہ کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کی صاجزادی کے لئے بادشاہ کرمان نے نکاح کا پیغام بھیجا۔ شیخ نے کہلا بھیجا کہ مجھے جواب کے لئے تین دن کی کی مہلت دیں۔۔۔۔۔۔۔۔اس دوران وہ مسجد مسجد گھوم کر کسی صالح انسان کو تلاش کرنے لگے۔ ایک لڑکے پران کی نگاہ پڑی جس نے اچھی طرح نماز ادا کی اور دعا مانگی۔ شیخ نے اس سے پوچھا تمھاری شادی ہو چکی ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے نفی میں جواب دیا۔ پھر پوچھا۔۔۔۔۔۔۔۔کیا نکاح کرنا چاہتے ہو؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لڑکی قرآن مجید پڑھتی ہے، نماز روزہ کی پابند ہے، خوبصورت پاکباز اور نیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے کہا بھلا میرے ساتھ کون رشتہ کرے گا۔ شیخ نے فرمایا۔ میں کرتا ہوں۔ لو یہ درہم، ایک درہم روٹی، ایک درہم کا سالن اور ایک درہم کی خوشبو، خرید لاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس طرح شاہ کرمانی نے اپنی دختر کا نکاح اس سے پڑھا دیا۔ لڑکی جب شوہر کے گھر آئی تو اس نے دیکھا پانی کی صراحی پر ایک روٹی رکھی ہوئی ہے۔ اس نے پوچھا یہ روٹی کیسی ہے؟

شوہر: یہ کل کی باسی روٹی ہے۔ میں نے افطار کے لئے رکھی ہے۔ یہ سن کر وہ غم زدہ ہونے لگی۔
شوہر: مجھے معلوم تھا کہ شیخ شاہ کرمانی کی دختر مجھ غریب انسان کے گھر نہیں رک سکتی۔
لڑکی: میں تیری مفلسی کے باعث نہیں لوٹ رہی بلکہ اس لئے کہ خدا پر تمھارا یقین بہت کمزور نظر آ رہا ہے۔ بلکہ مجھے تو اپنے باپ پر حیرت ہے کہ انہوں نے تجھے پاکیزہ خصلت، عفیف اور صالح کیسے کہا جب کہ اللہ تعالٰی پر تمھارے اعتماد کا یہ حال ہے کہ روٹی بچا کر رکھتے ہو۔
نوجوان نے اس کی بات سنی تو کہا اس کمزوری پرمعذرت خواہ ہوں۔ لڑکی: اپنا عذر تم جانو! البتہ ایسے گھر میں میں تو نہیں رک سکتی جہاں ایک وقت کی خوراک جمع کر رکھی ہو۔ اب یا میں رہوں گی یا روٹی۔
نوجوان نے فوراً جا کر روٹی خیرات کر دی۔ اور ایسی درویش خصلت شہزادی کا شوہر بننے پر خدا کا شکر ادا کیا۔
(روض الریاحین)
ایک وہ وقت تھا جب بیٹی کی شادی کے لئے کسی صالح نوجوان کا انتحاب کیا جاتا تھا، اور اب وقت یہ آیا کہ اگر کسی نیک نوجوان کے لئے رشتہ جائے تو یہ کہہ کر رشتہ ٹھکرا دیا جاتا ہے کہ ”لڑکا مولوی ہے“۔ کیا آج ہم دنیا کو دوست نہیں رکھتے؟ کیا ہم آخرت کو ترک نہیں کیے دیتے؟ کیا آج رشتہ کے معاملہ میں ہماری ترجیحات بدل نہیں گئیں؟
کیا ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ ہمارے ان عملوں اور نیتوں کے بارے میں پوچھا نہ جائے گا؟ کیا ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ ہمیں موت نہیں آنی؟ کیا ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم اٹھائے نہیں جائیں گے؟کیا ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ دین کے مقابلے میں دولت، شہرت، اور خوبصورتی آخرت میں سامانِ نجات ہو گی؟ جب یقین ہے کہ ایسا تو ہرگز نہ ہو گا تو پھر اللہ تعالٰی سے اتنا بے خوف ہونا کیسا؟

Share

One thought on “ایسی بھی ہوتی ہیں شادیاں ۔ ۔ ۔ ۔”

Comments are closed.

Share
Share