غلط فہمیاں دورکریں

Share

غلط فہمیاں

غلط فہمیاں دورکریں

مرسلہ : زاہد جتوئی

ایک مرتبہ ایک عورت ایک نفسیاتی معالج کے پاس گئ اور شوھر سے روز جھگڑے کی شکایت کرنے لگی
"ڈاکٹر صاحب ھم دونوں ھر وقت لڑتے رھتے ھیں بات بات پر شوھر غصہ کرنے لگتا ھے اور پھر مجھے بھی غصہ آ جاتا ھے”
اس پر اس ڈاکٹر نے کہا”اسکا علاج نہایت آسان ھے تم شیر کی گردن کے تین بال لے آؤ”

عورت ہمت کر کے چڑیا گھر گئ اور شیر کے لیے کچھ گوشت لے گئ جسے شیر نے کھا لیا عورت کا ڈر کچھ کم ھوا اور وہ روزانہ شیر کے لیے گوشت لے جانے لگی
پہلے وہ گوشت دور سے پھینکتی تھی پھر نزدیک سے پھینکنے لگی یہاں تک کہ جب وہ گوشت کھانے لگتا تو پنجرے میں ہاتھ ڈال کر اسکی گردن پر پیار کرنے کی کوشش کرتی
جب شیر اس سےکافی مانوس ھو گیا تو اسکے گردن پر ہاتھ پھیرتے ھوۓ تین بال کیھنچ لیے اور معالج کے پاس لے آئی اس پر اس نے کہا
” یہ کتنے افسوس کی بات ھے کہ تم اپنے رویے اور نرم دلی سے شیر کو تو مانوس کر سکتی ھو جو وحشی ھےمگر ایک مرد اور وہ بھی تمھارا شوھر ، تم سے مانوس نہیں ھوتا”

Share
Share
Share