طبی و مشاورتی کالم – 9 – – ڈاکٹر منور فاطمہ افضل

Share

طبی و مشاورتی کالم

طبی و مشاورتی کالم ۔ 9– ہم سے پوچھیے

ڈاکٹر منور فاطمہ افضل
انعم فرٹیلیٹی کلینک ۔ملک پیٹ قدیم ۔حیدرآباد
ای میل :۔

سوال :
میڈم، مجھے آپ کے مشورہ کی ضرورت مسئلہ یہ ہے کہ وزن گھٹانے کے لئے vlcc جوائن کرنا ٹھیک رہیگا؟ میری ہائٹ 5-6ہے اور وزن 77کلوگرام ہے ایک غیر شادی شدہ ہوں مجھے معلوم کرناہے کہ VICC جوائن کرنے سے کوئی پرابلم تونہیں ہوگا؟ پلیز بڑی مہربانی ہوگی آپ کی، اس بارے میں جواب دیجئے گا ۔
جواب :
آپ vlcc جوائن کرسکتی ہیں ، پروگرام کے تعلق سے ٹھیک رہے گا یانہیں اس بارے میں وہی لوگ بہتر بتا سکتے ہیں ۔ آپ کا وزن زیادہ ہے آپ کو وزن کم کرنا ہوگا اور انفرٹیلیٹی کی ایک عام وجہ ایکسرسائز بھی ہے۔ تو آپ ابھی سے ویٹ کم کرنا شروع کر دیں۔ صحت بخش اور متوازن غذا وہ بھی جلد ہضم ہونے والی استعمال کریں اور غذا وقت کی پابندی کیساتھ استعمال کریں۔ جسمانی طورپرمتحرک رہیں۔ میٹھے، آئسکریم، تیل کی اشیاء ، جنک فوڈ کا استعمال کم سے کم کریں۔ بیکری کی اشیاء جیسے کہ پیپسی، کولا بالکل استعمال نہ کریں۔ آلو، اروی، چنا، انگور، سیتا پھل،سپوٹا ،انناس، خربوزہ ،موز، آم کا بہت کم استعمال کریں۔ سرخ گوشت کم اور وہائٹ گوشت اچھی مقدار میں استعمال کر سکتی ہیں لیکن دم دیا ہوا یا کوک کیا ہوا استعمال کریں اگر انہیں فرائی کریں تو پھر وہ بھی آپ کے لئے موزوں نہیں ہوگا۔ آپ کلینک پر بھی ملاقات کر سکتی ہیں ہمارے یہاں ویٹ کم کرنے کے پروگرام، ڈائٹ پلان دئے جاتے ہیں جن کے بہت اچھے نتائج ہیں۔ صبح چہل قدمی اور ہلکی ورزش ضرور کریں۔
سوال :
میری عمر 19سال ہے اور پچھلے تین سالوں سے میرے بال بہت جھڑ رہے ہیں مجھے تھائیرائیڈ ہے اور میں نے مکمل CBPبلڈ ٹسٹ بھی کر وائے ہیں رپورٹس بھی نارمل ہیں۔ اس کے علاوہ میرے کچھ بال سفید بھی ہو گئے ہیں۔ میں نے ایلو پیتھک، ہومیوپیتھک اور یونانی ادویات استعمال کئے ہیں لیکن کچھ دنوں بعد پھر سے بال گرنا شروع ہوگئے ہیں۔پلیز مجھے کوئی علاج بتائیے مہربانی ہوگی۔
جواب:
بالوں کا گرنا اور عمر سے پہلے سفید ہونا عام ہوتا ہے کچھ نہ کچھ پرابلم ضرور ہے۔ ہمیشہ نزلہ رہنا، رنج و غم، فکرو پریشانی، ٹینشن، غذا کی کمی یا نا مناسب غذا کا استعمال ، اسکن پرابلم کچھ endocrine disordersدماغی محنت کی زیادتی، سر دو ترش اشیا کا زیادہ استعمال کبھی کبھی غیر معیاری شیمپو اور ہیر آئل کے استعمال سے بھی یہ کیفیت ہوجاتی ہے آپ کی تھائیرائیڈ پروفائل نارمل ہے بلڈ پکچر نارمل ہے ۔ کیا آپ کو بچپن میں اکثر سردی نزلہ رہا کرتا تھا ؟ کم عمر میں بالوں کا سفید ہوجانا کبھی کبھی موروثی بھی ہو تا ہے کیا آپ کے بال تیز رفتار سے سفید ہو رہے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو فوراً endocrinologistیا جنرل فزیشین سے کنسلٹ کریں مقوی مگرزود ہضم غذا کا استعمال کریں سرد و ترش اشیا سے احتیاط کریں۔ گرد و غبار، تیز دھوپ سے اپنے بالوں کو بچائیں ہفتے میں دو بار معیاری ہربل شیمپو اور ہیر آئل استعمال کریں اور ایک بار حنا کنڈشننگ ضرور کریں یہ شکایت خاندانی ہو تو پھر کچھ کہا نہیں جا سکتا اگر آپ حیدرآباد میں ہو ں تو کلینک پر ملاقات کریں۔

Share
Share
Share