طبی ومشاورتی کالم ۔ 8 ۔ ۔ ڈاکٹرمنورفاطمہ افضل

Share

طبی و مشاورتی کالم

طبی و مشاورتی کالم ۔ 8 – ہم سے پوچھیے

ڈاکٹر منور فاطمہ افضل
انعم فرٹیلیٹی کلینک ۔ملک پیٹ قدیم ۔حیدرآباد
ای میل :۔
ویب سائٹ : www.anamclinic.in

سوال :
میڈم میں آپ کا کالم پابندی سے پڑھتی ہوں اور میرا مسئلہ ہے کہ مجھے بریسٹ enhancement کے لئے کوئی علا ج بتائیے۔

جواب :
آپ کا جو مسئلہ ہے اس کے لئے آپ فٹ فیٹ میڈیسن استعمال کر سکتی ہیں۔ یہ میڈیسن ہم نے خود تیار کیا ہے ۔سائڈ ایفیکٹ سے محفوظ ہے۔ جس میں مساج کے لئے کریم اور بہرونی استعمال کے لئے کیپسولس بھی دئیے جاتے ہیں۔ تین تا چھ مہینے کے استعمال سے آپ کا یہ مسئلہ دور ہو جائے گا انشاء اللہ۔ کلینک پر کنسلٹ کریں یا پوسٹ سے بھی دوائیں منگوا سکتی ہیں۔

سوال :
۔ میڈم میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا تین مرتبہ miscarraige ہوگیا ہے اوراس کے لئے میں اپنی تمام رپورٹس روانہ بھی کر چکی ہوں۔میں ریاض میں رہتی ہوں پلیز مجھے اس بارے میں کوئی مشورہ دیجئے۔

جواب:
آپ کا کیس BOH یعنی بعد آبسٹیٹرک ہسٹری میں آتا ہے۔ آپ کو مکمل بیڈ ریسٹ کی ضرورت ہے۔ آپ کی گائناک کنسلٹینٹ سے کنسلٹ کرتے رہیں اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے رہہیں۔ ساتھ میں ہماری بھیجی ہوئی میڈیسنس کا استعمال بھی مسلسل کرتے رہیں۔ اسکیان رپورٹس تو ٹھیک ہیں لیکن پھر بھی آرام کی ضرورت باقی ہے۔ آپ کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کو rubella/ toxoplasma انفیکشنس پازیٹیو ہیں۔ اس کے لئے اینٹی وائرل میڈیسنس لینا ضروری ہو گا۔ پہلے trimester abortions/infertility کی یہ انفیکشنس خاص وجہ ہو تی ہے۔ آپ کے کنسلٹینٹ سے اس بارے میں ضرور کنسلٹ کریں انشاء اللہ آپ کی کنڈیشن کے لئے مدد گار رہے گا۔

Share
Share
Share