طبی ومشاورتی کالم ۔ 7 – ۔ ہم سے پوچھیے
ڈاکٹرمنورفاطمہ افضل
انعم فرٹیلیٹی کلینک ۔ملک پیٹ قدیم ۔حیدرآباد
ای میل :۔
ویب سائٹ : www.anamclinic.in
سوال : ۱
میرامسئلہ یہ ہے کہ میری دوسری پریگنینسی کا ساتواں مہینہ چل رہا ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے مجھے تمام جسم پر کھجلی ہورہی ہے۔ ہم جہاں رہتے ہیں وہاں گرمی بہت ہے روزانہ نہایا بھی کرتی ہوں صفائی کا بھی خاص خیال رکھتی ہوں لیکن کھجلی کم نہیں ہورہی ہے۔ کچھ مشورہ دیں۔
جواب: پریگننیسی میں اکثر خواتین کو کھجلی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پریگنینسی میں اسکن کو خون کی فراہمی بڑھ جایاکرتی ہے یا پھر اڈوانسنگ آف پریگنینسی کے ساتھ پیٹ کی اسکن کے کھینچے جانے کی وجہ سے بھی کھجلی ہوتی ہے۔ صفائی کے ساتھ ساتھ کپڑوں کا بھی خیال رکھیں عموماً ڈھیلے کپڑے استعمال کریں اس کے علاوہ کچھ کریم کے استعمال سے کھینچی ہوئی اسکن کو راحت ملتی ہے پریگنینسی کے دوران میں کھجلی کبھی کبھی خطر ناک بھی ہوسکتی ہے کیونکہ بعض لیور انزائمس کے سیکریشن کی وجہ سے کھجلی ہونے لگتی ہے۔ اگر یہ وجہ ہے تو یہ Foetusکے لئے نقصان دہ ہوگا۔وقت سے پہلے ڈیلیوری،بے جان بچہ کی پیدائش یا بچہ کو سنگین صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ یا PPHبھی ہو سکتا ہے۔ اگر خد انخواستہ ایسی کیفیت ہو تو بعض اوقات وقت سے دو ہفتے پہلے ہی labour induceکردیتے ہیں یعنی دو ہفتے پہلے ہی بے بی ڈیلیور کرلیتے ہیں ۔ آپ اپنی گائنک ڈاکٹر سے فوری کنسلٹ کریں۔
سوال۲
میری ایک بہن ہے اس کی عمر22سال ہے ،اس کا قد 5-7ہے اور وزن 90کلو گرام ہے۔اس نے تین سال قبل ہی تعلیم ترک کردی۔ اب وہ انتہائی موٹی ہوگئی ہے جس کا ہمیں کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے۔ ہم نے اس کی شادی کے لئے لڑکا تلاش کرنا شروع کر دیا ہے لیکن ہر کوئی اس کے موٹاپے کی وجہ سے اسے نا منظور کر رہے ہیں۔ ہم اس کی غذاکے معاملے میں بھی کافی کوششیں کرچکے ہیں لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔ہم لوگ کافی فکر مند ہے پلیز موٹاپے کو کم کرنے کے لئے کوئی مشورہ دیجئے۔
جواب:90کلو گرام وزن کسی بھی عمر اور ہائٹ میں صحیح نہیں ہے۔ جسمانی سرگرمیوں کی کمی، ناقص غذائی عادتوں کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے اوراگر کوئی concious ہو تو اپنے آپ کو بھوکارکھ کر underweight ہورہے ہیں تو اس صورت حال کا صحیح حل نکالنا ضروری ہے۔ موٹاپے کی اصل وجہ جانے بغیر اس کا علاج کرنے سے زیادہ فائدہ نہیں ملے گا۔ نو جوانوں میں موٹاپا زیادہ کھانا، آرام طلب رہن سہن، زیادہ سونا، امراض جگر، تھائیرائیڈکا مسئلہ ، پولی سسٹک اوری ڈس آرڈر (خواتین میں) ذیابیطس وغیرہ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ آپ کی بہن کے سائیکلز ریگولر ہیں تو ان کا USG of Pelvis & Abdomenکروا کر ملاقات کریں۔ صبح فجر کے ساتھ ایک دو گھنٹے چہل قدمی اور ہلکی ورزش کرائیں، ناشتہ ترکاریوں کے سلاد کے ساتھ کرائیں۔ لنچ اور ڈنر وقت پر جلدی کرائیں۔ ڈنر رات آٹھ بجے سے پہلے ہوجانا چاہئیے۔ کھانا اچھا چبا کر کھانا چاہئیے تلی ہوئی غذائیں، بیکری کی اشیاء، میٹھے ، آئس کریم، جنک فوڈ، پیپسی، کولا کا استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ آلو، اروی ، چقندر سے پرہیز کرائیں اور انگور، انناس، سیب،آم، موز، خربوزہ، چیکو، سیتا پھل کا استعمال نہ کرائیں۔
ان سب کے ساتھ سونا کم چاہئیے اور اپنے آپ کو اہمیت دیتے ہوئے ہمیشہ خوش رہنا اور کچھ نہ کچھ کام میں مصروف رہنا چاہئیے۔ ہمارے پاس ڈائٹ پلان کے ساتھ میڈیسنس اور میلز تیار کرکے علاج کیا جاتا ہے۔ کافی اچھے نتائج ہیں یہاں تک کہ ذیابیطس اور ہائپر ٹینشن کے مریضوں کے بھی اچھے نتائج آرہے ہیں۔