افطار میں حیدرآبادی ڈش ۔ ہلیم Haleem

Share

حیدرآبادی ڈش ہلیم

افطار میں حیدرآبادی ڈش ۔ ہلیم Haleem

ہلیم جسے عموماً حلیم لکھا جاتا ہے ۔ حیدرآباد دکن کی علاوہ مختلف ممالک میں روزہ داروں کی پسندیدہ ڈش ہے۔
ہلیم مٹن یا چکن سے تیار کی جاتی ہے۔حیدرآباد میں ترکاری ہلیم کا بھی تجربہ کیا گیا ہے ۔ دو گوشتہ ‘ سہ گوشتہ ہلیم بھی مشہور ہے۔
چوں کہ اس کے اہم اجزا گوشت ‘ گیہوں اور مصالحہ جات ہیں اس لیے یہ روزہ داروں کو طاقت و توانائی بخشتی ہے۔
صرف حیدرآباد میں اس کاروبار سے لاکھوں افراد کو روزگار ملتا ہے ۔صرف ماہ رمضان میں ہلیم کے توسط سے کروڑوں روپیوں کی تجارت ہوتی ہے۔ پرانے شہر کی ہر ہوٹل میں یہ ڈش افطار سے قبل تیار مل جاے گی۔یہ ایک بے حد لذیذ ڈش ہے۔
اسے اپنے طور پر تیار کریں۔ ویسے حیدرآباد کی ہوٹل ’’پستہ ہاوز‘‘ نے ساری دنیا میں اسےپارسل بھیجنے کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔

Share

۲ thoughts on “افطار میں حیدرآبادی ڈش ۔ ہلیم Haleem”

Comments are closed.

Share
Share