اردو اکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست – رپورٹ ۔ ابنِ عاصی

Share

ابنِ عاصی

اردو اکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست

رپورٹ؛ابنِ عاصی

جھنگ کی معروف ادبی تنظیم،اردو اکادمی، کی پندرہ روزہ نشست ،ایکن اسکول، کے فیکلٹی روم، میں منعقد ہوئی صدارت شاعر صفدر سلیم سیال نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی مزاح نگار ڈاکٹر محسن مگھیانہ تھے نظامت نظم گو شاعر اور انشائیہ نگار عامر عبداللہ نے کی،قیصر زبیری کی تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد استاد شاعر گستاخ بخاری نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی،جس کے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں۔

گستاخ بخاری:
اللہ اک فرمان مدینے والے کا
سب پر ہے احسان مدینے والے کا
کیا کیا فرقے عالم لوگ بنا بیٹھے
منبر ہے حیران مدینے والے کا
مرے دل سے بھائی بندی ختم ہوئی
مجھ سے ہوا نقصان مدینے والے کا
ان کے بعد جن شعراء کا کلام پسند کیا گیا ،ملاحظہ فرمائیں

عامر عبداللہ:
کوئی رشتہ نہیں بچا صاحب
فاصلہ ختم ہوگیا صاحب
درد سینے میں آکے ٹھہر گیا
بھر گیادل کا یوں خلا صاحب
جان دینے سے تھا گریز مجھے
اس طرف اس کابے شکن ملبوس
میں ادھر گرد میں اٹا صاحب
ماسوا اس کے کچھ نہ تھا اس میں
اور میں خود میں بھی نہ تھا صاحب

اسحاق کھرل:
میں خیر مانگتا ہوں شہر کے مکینوں کی
میں عذاب لکھتی ہوں ساعتوں ڈرتا ہوں

گستاخ بخاری:
حسن خود کو گداز کرتا ہے
عشق اقدامِ ناز کرتا ہے
بات سنتا ہے پر مری جانب
دید سے احتراز کرتا ہے
وصل کا عندیہ نہیں دیتا
پر تعلق دراز کرتا ہے
فقط آنسو ڈھلک کر رہ گئے ہیں
میں آیا تھاکسی سے بات کرنے
قیصر زبیری نے نثرپارہ،گستاخی معاف،پیش کر کے داد حاصل کی

صفدر سلیم سیال:
میں تو بے بسی سے نڈھال تھا ترا کیا ہوا
تو رہینِ جاہ و جمال تھا ترا کیا ہوا
مری بے شمارتھیں خامیاں میں ہوں مانتا
توتو آپ اپنی مثال تھا ترا کیا ہوا
مرے چار سو سرِ شب سپاہِ یزید تھی
ترا اقتدار بحال تھا ترا کیا ہوا

Share
Share
Share