طبی ومشاورتی کالم ۔ 6 – ۔ ہم سے پوچھیے
ڈاکٹر منور فاطمہ افضل
انعم فرٹیلیٹی کلینک ۔ملک پیٹ قدیم ۔حیدرآباد
ای میل :۔
ویب سائٹ : www.anamclinic.in
سوال:
میڈم میری بیٹی کی عمر بائیس سال ہے۔ قد 5.5″ہے۔ شکل و صورت کی اچھی ہے مگر وہ بہت دُبلی ہے، آنکھیں اندر دھنسی ہوئی ہیں، گال پچکے ہوئے ہیں، سینہ پر اُبھار بھی کم ہے۔ آپ سے ادباً گزارش ہے کہ اُس میں نسوانیت کا عنصر بھریں ،آخر وہ کیا کرے کہ وہ کچھ موٹی لگےاور وہ مکمل لڑکی لگے۔ میں بہت پریشان ہوں کہ اسکی شادی کیسے ہو گی؟ پلیز میری مدد کریں۔ کچھ مشورہ عنایت کریں۔
جواب:
نسوانیت کوئی بو تل میں ملنے والی شئے نہیں کہ آپکی بیٹی میں بھری جا سکے۔ آپ کی بیٹی کے اس دبلے پن کی وجہ کیا ہے؟ ناقص غذائیں؟ غذا کی کمی؟ کمزور کرنے والے بخاروں میں مبتلاء ہو نا، امراضِ معدہ و جگر، ذیابطیس، تھائرائیڈپرابلم، رنج و غٹ، فکرو تردد، بار بار بیمارپڑھنا یا سردی کی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔ اس کا علاج کرائیں دبلے پن کے ساتھ نقوقت و کمزوری نہ ہو تو اپنی بیٹی کی غذا کا خاص خیال رکھیں۔ بہترین مقوی غذائیں، پھل، سبزیاں کھلائیں، انڈے، دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء ، گوشت، تازے اور خشک میوے حسبِ استاعت کھلائیں، بادام اور چلغوزا کا ہریرہ، سیب ، چیکو، آم ،انگور، خربوزہ، آلو بخارہ ، چقندر ، اور خصوصیت کے ساتھ کالا چنا کا استعمال زیادہ کرائیں ۔ ڈانٹ ڈپٹ ، ہمیشہ غصہ نہ کرتے رہیں۔ لڑکی کو خوش و خرم رکھا کریں، صبح فجر کے بعد ہلکی جاگنگ، ایکسرسائز ضرور کریں کھیل کود میں حصہ لینے کو کہیں، پچکے ہوئے گالوں کے لئے مخصوص ایکسر سائز ہوتے ہیں بہترن غذا کے ساتھ ان کو کریں انشاء اللہ آپ کی شکایت دور ہوگی۔
سینہ کے لئے ہمارے یہاں کچھ مخصوص ادویات دئیے جاتے ہیں، بہتر ہے کہ پہلے آپ اپنی بیٹی کے ساتھ کلینک پر ملاقات کریں یا اپنی فزیشین سے ملیں۔
سوال:
اسلام علیکم ، ڈاکٹر منور فاطمہ صاحبہ، مجھ کو سعودی آئے ہوئے اٹھارہ ماہ ہو چکے ہیں ان مہینوں میں‘ میں بہت مو ٹا ہوگیا ہوں تو مجھ کو موٹاپے کو کم کرنے کی دوا چاہئیے۔ پلیز موٹاپے کب کم کرنے میں میری مدد فرمائیے میں پتلا ہو نا چاہتا ہوں ، میں حیدرآباری بھی ہوں میری عمر چوبیس سال ہے میرا نام محمد ہے اور میں فی الوقت سعودی عرب میں مقیم ہوں۔
جواب:
آپ نے لکھا نہیں کہ اٹھارہ مہینوں میں آپکا کتنا وزن بڑھا ہے؟ پتہ تو ہو گا کہ وزن کے بڑھنے کی کیا وجوہات ہیں۔ آرام طلب، سست و کاہل زندگی، زیادہ نیند اور زیادہ کھانا تہ آم وجہ ہے اس کے علاوہ ذیابطیس، تھائرائیڈ پرابلم، امراضِ جگر و معدہ، بعض بخاروں کے بعد بھی وزن بڑھنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔ بعض او قات آب و ہوا کی تبدیلی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔آپ کا صحیح وزن اور ؛یلی روٹین، اور غذائی عادات کے بارے میں معلوم کریں۔ CBP, RBS, Lipid Profile,Blood Urea, S.C Creatinineٹیسٹ کروائیں۔
رپورٹس ملنے پر ادویات کے تعلق سے بتا یا جائے گا۔ اپنی غذا نارمل رکھیں، چھنے آٹے کی روٹی ، پیزا ، ہیوی فوڈس میٹھے، آئیس کریمس، سافٹ ڈرنکس کا استعمال نہ کریں کھانا اچھا چبا کر کھائیں۔ رات دیر گئے تک جاگنا اور دیر سے اٹھنا بھی موٹاپے کی ایک وجہ ہے۔ اگر گھنٹوں بیٹھ کر آفیس کا کام کرنا ہو تا ہے تو کم از کم پانچ کیلو میٹر تک پیدل چلنا ضروری ہو گا۔ ٹیسٹ کروا کر رپورٹس میل کریں اس کے بعد کی ادویات کے بارے میں کچھ کہا جائے گا۔
Dr.Munawer Fatima Afzal
Anam Fertility Clinic
Near Water Tank ,Old Malakpet
Hyderabad-500036
www.anamclinic.in