کلامِ اقبال – – آواز : ملکہ پھکراج

Share

ملکہ پھکراج

136th-birth-anniversary-of-poet-philosopher-Dr.-Allama-Mohammad-Iqbal

کلامِ اقبال

آواز : ملکہ پھکراج

تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتاہوں

ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابی
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں

یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو
کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں

کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہلِ محفل
چراغِ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں

Share
Share
Share