طبی و مشاورتی کالم ۔ ہم سے پوچھیے
ڈاکٹر منور فاطمہ افضل
انعم فرٹیلیٹی کلینک ۔ملک پیٹ قدیم ۔حیدرآباد
ای میل :۔
ویب سائٹ : www.anamclinic.in
1۔سوال
میری عمر 42 سال ہے میں طلاق شدہ ہوں۔ مجھے کوئی او لاد نہیں ہے۔گھرکے لوگ میرا عقد ثانی کروانا چاہتے ہیں ایک صاحب او لاد کے لئے مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے میرا مقصد پورا نہیں ہوگا؟ کیونکہ میرے mensurationپیریڈس ڈسٹرب ہوگئے تھے علاج کے ذریعے کیا اس کو ریگولر کرسکتے ہیں نا؟ پلیز آپ سے مشورہ چاہتی ہوں۔
جواب:
چالیس سال کی عمر میں pregnancy مشکل نہیں ہے لیکن 35سال کے بعد خطرے کے عوامل بڑھ جاتے ہیں۔عام طورپر genetic disorders, stillbirth, miscarraiges,ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اس لئے prenatal councelling ضروری ہو گی۔ کیونکہ چالیس سال کے بعد genetic disorders کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بعد میں جس طرح انسان بوڑھا ہوتا جاتا ہے اسی طرح ایگس بھی کمزورہو نے لگتے ہیں ۔ لیکن آپ اس ڈر سے پریگنینسی کو نظر نداز نہ کریں ۔preconceptional councelling کریں۔ آپ کی ڈاکٹرآپ کو تمام خطرات اور ساتھ میں کیا احتیاط کرنا ہوگا بتائیں گی۔ صحت بخش غذائیں، باقاعدہ ورزش اوراگر کچھ موجودہ امراض ہوں تو ان کے علاج کے بعد ایک صحت مند بچہ کی ماں بن سکتی ہیں۔ کچھ مخصوص ٹسٹس ہو تے ہیں۔early pregnancyمیں کرنے کے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی جینیاتی خرابی تو نہیں ہے۔ اپنی ڈاکٹر سے حمل سے پہلے بھی ربط میں رہیں اور انشاء اللہ pregnancyکے ساتھ تو مستقل ڈاکٹر کے supervision میں رہیں اور اللہ سے بہتری کی امید رکھیں۔
2۔سوال
میڈم میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری ایک بہن ہے جس کی عمر 22سال ہے‘ اس کی ہائٹ 5’7″ہے اور اس وزن 90کلو گرام ہے اس نے تین سالپہلے ہی اپنی پڑھائی چھوڑدی تھی۔ اب وہ بہت موٹی ہو گئی ہے اس کے لئے مجھے کوئی حل بتائیں۔ کیونکہ ہم نے اسکی شادی کے لئے لڑکا ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن ہرکوئی اس کے موٹاپے کی وجہ سے اسے مسترد کردیتے ہیں۔
جواب:
90کلو گرام وزن کسی بھی عمر اور ہائٹ میں صحیح نہیں ہوتا۔ جسمانی کارکردگی کی کمی؍ ناقص غذاؤں کی وجہ سے حد سے زیادہ وزن اور کوئی بہت زیادہ conciousہو تو اپنے اآپ کو بھوکا رکھ کر انڈرویٹ ہو رہے ہیں۔
اس صورت حال کا صحیح حل نکالنا ضروری ہے۔
موٹاپے کی اصل وجہ جانے بغیر اس کا علاج کرنے سے زیادہ فائدہ نہیں ملے گا۔ نو جوانوں میں موٹاپا زیادہ کھانا اآرام طلب رہن سہن زیادہ سوناامراض جگر تھائیرائیڈ disorders, polycystic overian disorders (خواتین میں) ذیابیطس وغیرہ، وجہ ہو ا کر تی ہے۔
آپ کی بہن کے سائیکلس ریگولر ہیں تو انکا UCG of pelvis & abdomenکرواکر ملاقات کریں۔
صبح فجر کے ساتھ1/2گھنٹے چہل قدمی اور ہلکی ورزش کریں۔ ناشتہ میں کچی سبزیاں سلاد کے ساتھ استعمال کریں۔ لنچ اور ڈنر وقت پر جلدی کریں۔ ڈنرشام 8 بجے سے پہلے ہوجانا چاہئیے۔ کھانا اچھا چبا کر کھانا چاہئیے مسالحہ دار غذائیں، بیکری کی اشیا، preservatives چیزوں سے گریزکریں۔ میٹھی آئسکریمس، جنک فوڈ، پیپسی کولاس، کا استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ آلو، اروی چقندرسے گریز کریں ۔ انگور، انناس،آم، موز، خربوزہ، چیکو، سیتاپھل کا استعمال نہ کریں۔
ان سب کے ساتھ سونا کم چاہئیے اوراپنے آپ کواہمیت دیتے ہوئے ہمیشہ خوش رہنا اور کچھ نہ کچھ کام میں مصروف رکھنا چاہئیے۔ ہمارے یہاں ڈائیٹ پلان کے ساتھ میڈیسنس اور میلز تیار کرکے علاج کیا جاتا ہے۔ کافی اچھے نتائج ہیں یہاں تک کہ ذیابیطس اورہائپر ٹینشن کے مریضوں کے بھی اچھے نتائج آرہے ہیں۔