سول سروس ۔ اعلامیہ جاری UPSC
UPSC کے زیر اہتمام سو ل سروس کے ابتدائی امتحان کے لئے اعلامیہ جاری ہوگیا ہے۔۔یونین پبلک سروس کمیشن نے کہا ہے کہ اس بار امیدوار
سول سروس یا انڈین فوریسٹ سروس یا دونوں کے اختیارات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے یو پی ایس سی نے یہ اعلان کیا تھا کہ سال 2011کے سول سروس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو ایک اضافی موقع دیا جائے گا، چاہے وہ زیادہ کوشش کی وجہ سے نااہل ہوں۔قومی سطح پر ہونے والے سول سروس امتحان کا انعقاد یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے تین مراحل میں کیا جاتا ہے۔ان تین مراحل میں ابتدائی امتحان ، مینس اور وائیوا شامل ہیں۔اس امتحان کے ذریعے آئی اے ایس ،آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور دیگر اہم خدمات کے لئے حکام کو منتخب کیا جاتا ہے۔اس سال کاابتدائی امتحان 23اگست کو ملک بھر میں 71مراکز کے 3000مقامات پرمنعقد کیا جائے گا۔امیدوار صرف آن لائن ہی درخواست داخل کر سکتے ہیں۔اس امتحان کے لئے 23مئی سے 19جون کے وسط تک درخواست دی جاسکتی ہے۔اہل امیدواروں کو امتحان سے تین ہفتے پہلے الیکٹرانک ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔یہ یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کو ڈاک کے ذریعے ایڈمٹ کارڈ نہیں بھیجا جائے گا۔