23ْْْ/مئی کوجڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کا بین ریاستی مشاعرہ

Share

مشاعرہ

ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ کا بین ریاستی مشاعرہ

محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ وجلیل رضا معتمد ادارہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ (تلنگانہ)کی جانب سے ایک بین الریاستی سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ 23ْْ/ مئی بروزہفتہ 8;30بجے شام گراونڈنزدبمکان الحاج عبدالرحمن صاحب سابق صدر مدینہ مسجد‘ فضل بنڈہ ‘بادے پلی جڑچرلہ پر منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ کی صدارت محترم جناب جلال الدین عارف حیدرآباد فرمائیں گے ۔جبکہ مہمانان خصوصی میں جناب محمدغلام غوث ربانی صدر ضلع وقف بورڈ محبوب نگر ہوں گے،مہما نان اعزازی میں جناب ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر، محمد بن صالح کرسپنڈنٹ مدینتہ العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی،الحاج سید فصیح الدین صدر مدینہ مسجد،جناب عبدالنعیم صدر آمنہ مسجد،محمدسلطان الدین چشتی مرزائی، شرکت فرمائیں گے۔

مہمان شعراء میں ڈاکٹر افتخار شکیلؔ ،رائچور ،ؔ عظمت اللہ خاں سوریؔ ‘کرنول،جناب سید ریاض تنہاؔ صدر ادارہ ادب اسلامی ،تلنگانہ ،آندھرا پردیش واڑیشہ،جناب شیخ احمد ضیاءؔ ،بودھن‘جناب رحیم قمرؔ نظام آباد، جناب فاروق ساحلؔ ،جناب قیوم یاورؔ ؔ ، تانڈو‘ابراہیم خاں ایازؔ ’شکیل حیدرؔ ‘ حیدرآباد،جناب حلیم بابرؔ ،جناب نور آفاقی،ؔ جناب ظہیر ناصریؔ ،جناب صادق علی فریدی،ؔ جناب چچا پالموری ؔ ،جناب جامی وجودیؔ ‘ محبوب نگرشرکت کریں گے،اس کے علاو ممتاز مقامی شعراء اکرام اپنا کلام سنائیں گے۔ مشاعرے سے قبل ادبی اجلاس ہوگا۔محمدعلی دانش،محبت علی منان،جلیل رضا نے بذوق سامعین سے مشاعرہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے۔

منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ

Share
Share
Share