ہم سے پوچھیئے
ڈاکٹر منور فاطمہ افضل
انعم فرٹیلیٹی کلینک ۔ملک پیٹ قدیم ۔حیدرآباد
ای میل :۔
ویب سائٹ : www.anamclinic.in
1۔ سوال ۔
میری عمر22سال ہے اور میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ گھریلو کام کاج کے دوران یا پھر زیاددہ ٹھہر کر پکانے سے یا ٹھہر کر کوئی بھی کام کرنے سے میری کمر میں شدید درد ہوتا ہے کئی دفعہ تو اس حدتک شدت اختیار کرجاتا ہے کہ لیٹنے بھی نہیں آتا۔ میں پہلے وزن اٹھایا کر تی تھی پر اب نہیں۔ میری ابھی شادی بھی نہیں ہوئی ہے اور میری ہائٹ5.1ہے اور وزن 62کلو گرام ہے پلیز اس سلسلے میں میری رہنمائی کریں۔
جواب:
کمر درد اکثر گردے کی پتھری، یورینری ٹریکٹ انفیکشن، vaginal/gynaec infectionsاور کیلشیم کی کمی، وزن کی زیادتی سے ہوا کرتا ہے۔ زیادہ دیر تک ٹہر کر کام کرنے سے بھی اعصابی کھنچاؤ اور disc prolapse/slip disc، اعصابی کمزوری، پٹھوں میں تناؤ کی وجہ سے بھی کمر درد ہوا کرتا ہے۔ آپ کا وزن آپ کے قد کے لحاظ سے زیادہ ہے ایسی صورت میں زیادہ دیر تک کھڑے ہوکر کام کرنے سے بھی کمر درد ہوسکتا ہے، کسی جنرل فزیشین سے کنسلٹ کریں اور احتیاطی طورپر زیادہ دیر ٹھہر کر کام نہ کریں۔ یا ایک ہی پوزیشن میں زیادہ دیر نہ رہیں۔ درمیان میں آرام کریں یا وارم اپ کے طورپر اپنے جسم کو حرکت دیتے رہیں۔ پانی زیادہ پئیں۔ کیلشیم کی کمی یا کچھ انفیکشن ہو تو اس کا علاج کروائیں۔ وزن اٹھانا یا کھینچنا دونوں صورتوں میں بھی کمر درد ہوتا ہے۔ اس سے احتیاط کریں۔۔
2۔ سوال ۔
میری شادی اکتوبر2010کو ہوئی اور مجھے ایک سال کا ایک لڑکا ہے۔ مجھے بریسٹ فیڈنگ کے وقت شدید درد کی شکایت ہے۔ میں جب بھی فیڈ کرتی ہوں مجھے درد کی شکایت رہتی ہے۔ پلیز اس بارے میں کوئی مشودہ دیجئے۔
جواب:
آپ کے لڑکے کے دانت نکل آئے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو یہ تکلیف ہے نپ کےئر کے استعمال کے ساتھ میں کوئی ٹروپیکل اینٹی بائیوٹک لگائیں آرام ہوجائے گا ۔فیڈنگ کے وقت نارمل Salineسے اچھا صاف کرکے فیڈ کریں۔ بھوک کے ساتھ ہی لڑکے کو فیڈکردیا کریں اور یہ غور کریں کہ بچے کا پیٹ بھر رہا ہے یا نہیں اگر دودھ بس نہ ہو تو بھی بائٹنگ کی وجہ سے آپ کی پرابلم بڑھ سکتی ہے آپ روزانہ دودھ پیا کریں اور دن کے وقت میں بچے کو نرم غذا دیں تاکہ اس کو نیوٹریشن برابر ملتا رہے۔