اللہ کرم کرنا مولا تو رحم کرنا
نعت ‘اردو شاعری کی ایک مقبول عام صنف ہے ۔اردو شعرا نے ہمیشہ نعت گوئی کو ترجیح دی ہے۔اپنے دیوان یا مجموعہ کلام کا آغاز حمد اور نعت سے ہی کیا کرتے ہیں۔غیرمسلم شعرا نے بھی حضورﷺ کے حضور نعت لکھنے کو اپنی خوش بختی سے تعبیر کیا ہے۔اس لیے اردو کا ہر شاعر نعت شریف لکھنے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا ہے۔یہی نہیں فلمی گیت کاروں نے بھی کئی ایک نعت لکھے اور بے شمار فلموں میں حمد و نعت کو جگہ دی ہے۔محمد رفیع نے جہاں بھجن گاکر کروڑوں ہندووں کا دل موہ لیا ہے وہیں لتا منگیشکر نے حمد و نعت سناکر اللہ اور اس کے رسول کے حضور عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے ہیں۔لتا منگیشکر کی آواز میں ایک خوب صورت نعت ملاحظہ ہو۔