آن لائن خبریں
وہ زمانہ گزرگیا جب ایک اخبار کا حاصل کرنا اور اسے ہی پڑھنا پڑتا تھا۔ بعض مقامات پر وہ ایک اخبار بھی حاصل کرنا دشوار ہوجاتا تھا۔آج انٹرنیٹ کے ذریعے ہم دنیا بھر کے اخباروں کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔تمام ریڈیو اور ٹی وی کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔یہ وی ڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو آن لائن خبریں پڑھنے یا ریڈیو سننے یا پھر ٹی وی دیکھنے کے طریقوں سے واقف نہیں ہیں۔اس وی ڈیو میں ہندی اخبار کی مثال دے کر تمام ممکنہ طریقے بتاے گئے ہیں کہ کس طرح آسانی سے کبھی بھی کسی بھی زبان کے اخبار کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ہمارے اکثر بزرگ اس کا استعمال نہیں جانتے ہیں ان کے لیے یہ وی ڈیو لگایا گیا ہے۔