انٹرویو دینے کا فن
آج کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے۔اچھا روزگار اوراچھی تنخواہ دراصل بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔آپ پڑھے لکھے ہیں‘ آپ کے یہاں تجربہ بھی ہے‘ زائد قابلیتیں بھی آپ رکھتے ہیں۔اس کے باوجود آپ کا تقرر نہیں ہوپاتا۔ آخرکیوں؟
ہم اس کا صحیح جواب ڈھونڈھنے کی کوشش نہیں کرتے اور آسانی سے کرپشن کا الزام لگادیتے ہیں۔ سفارش کا رونا رویا جاتا ہے۔فرقہ یا کنبہ پروری کا لیبل لگادیا جاتا ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ آج کل ایسا نہیں ہورہا ہے؟ہمارا یہ کہنا ہے کہ پہلے آپ اس پوسٹ کے قابل تو بنیں جس کا انٹرویو آپ کو دینا ہے۔
انٹرویو دینا ایک فن ہے۔کئی ایک باریکیاں ایسی ہوتی ہیں جسےاکثرامیدوارنظراندازکردیتے ہیں۔اس وی ڈیو کو دیکھیے اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کیجیے ۔ ۔ ۔پھر دیکھیے کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے؟۔بقول شاعر :
ع ۔ ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں