ہم سے پوچھیں ۔۱
ڈاکٹرمنور فاطمہ
انعم فرٹیلیٹی کلینک ‘ملک پیٹ قدیم ۔ حیدرآباد
www.anamclinic.in /
سوال:
میری عمر 43 سال ہے‘ قد 5.2 ہے اور وزن 70 کلو گرام ہے میری عمر اورقد کے اعتبارسے میرا وزن کتنا ہونا چاہئیے میں روز ایک گھنٹہ چہل قدمی کرتی ہوں۔ بچہ دانی میں رسولی تھی اس لئے نکال دی گئی سات سال ہوگئے ہمیشہ گیس اور قبض کی شکایت رہتی ہے سینہ میں درد رہتا ہے ہڈیوں میں دردرہتا ہے مہربانی فرما کر آپ کچھ ایکسر سائز بتائیے اور مجھے مشورہ دیجئے کون سی غذا استعمال کرنی چاہئیے۔
صبا۔اورنگ آباد
جواب:
آپ کی عمر اورقدکے لحاظ سے 10-12کلو وزن کم کرنا ہوگا۔صبح ایک دو گھنٹے چہل قدمی ضرورجاری رکھیں۔ قبض کی وجہ سے گیس پیٹ میں درد اور بدن درد کی شکایت رہتی ہے قبض دور کرنے کے لئے اپنی غذا پر خاص توجہ دیں۔ بچہ دانی نکال دینے کے بعدہاضمہ کمزور اور کیلشیم کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں۔ وزن بڑھنے لگتا ہے جس کی وجہ سے بھی ہڈیوں میں درد بھوک کی کمی اور چڑچڑا پن جیسی کیفیت ہونے لگتی ہے۔ ان تمام چیزوں کے لئے آپ کو اپنی غذا پر خاص توجہ دینی ہوگی۔ ڈاکٹر کے مشورہ سے کیلشیم سپلمینٹ ضرور لیں۔ غذائیں سادہ اور زود ہضم استعمال کریں۔ تلی ہوئی مرغن غذائیں کم سے کم ایک بار ضرور لیں سبزیاں اور پتے والی ترکاریاں زیادہ استعمال کریں۔ دوپہر اور شام کوکھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کریں اس سے ہاضمہ درست رہتا ہے اور موٹاپا نہیں ہوتا۔ رات کا کھانا رات آٹھ بجے سے پہلے کھا لینا چاہئیے دیر رات گئے کھانا کھانا، جاگتے رہنا وقت پر نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہاضمہ متاثر ہو تا ہے۔ اسبغول کی بھوسی دو چمچ ایک گلاس پانی ملا کر رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔ انشاء اللہ قبض کی شکایت دور ہوگی ساتھ میں جسم بھی ہلکا رہے گا اور خون میں چکنائی جمنے کی شکایت بھی کم ہوتی ہے تازے پھل استعمال کریں خاص طورپرانار، امرود، پپیتا،کیلا حسب مزاج اور حسب استطاعت استعمال کریں۔
Dr.Munawer Fatima
ANAM FERTILITY CLINIC
Old Malakpet ,Hyderabad-36
www.anamclinic.in