اردو اکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست

Share

اردو اکادمی۔جھنگ

اردو اکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست

رپورٹ:ابن عاصی

اردو اکادمی جھنگ کی پندرہ روزہ نشست جناب صفدر سلیم سیال کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ مہمانِ خصوصی نوجوان نقاد و محقق پروفیسر سید سلیم تقی شاہ تھے تلاوتِ کلامِ پاک کی قیصر زبیری اور نعت رسولِ مقبولﷺ کی سعادت گستاخ بخاری حاصل کرنے میں کامیاب رہے نظامت عامر عبداللہ نے کی۔
عامر عبداللہ نے نظم ،یہ سیتل سا مخمور جھونکا،پیش کر کے نشست کا آغاز کیا اور خوب داد بھی حاصل کی ان کے بعد جن شعراء کا کلام پسند کیا گیا ان کے اسمائے گرامی اور کلام کے ،نمونے ،ملاحظہ فرمائیں
اسحاق کھرل:
ویکھے کوئی اسماناں توں
دھرتی لگے کالا تِل

عمیر جاذب(ایم فل اسکالر، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد)
پتھر کے ایک بت کے پیچھے
اپنا دین ایمان گیا ہے
پروفیسر عصمت اللہ سیال:
میں حیران ہوں یہ دنیا خودبخود کیسے بنی ہو گی
نہیں ایسا نہیں ایسا نہیں ایسا نہیں ہو گا
ڈاکٹر محسن مگھیانہ:
تم نے ہم سے پھیر لی ہیں ایسے نظریں
جیسے ہم کوئی پرائے پھر رہے ہیں
انیس انصاری:
گرفتِ عدل سے قاتل چھڑا لیا گیا ہے
عدالتوں کو کھلونا بنا لیا گیا ہے
لکھے گا فیصلہ کس طرح اپنی مرضی کا
کہ جج کے بیٹے کو گھر سے اٹھا لیا گیا ہے
گستاخ بخاری:
اس سے آگے ہے سمندر ریت کا
اس میں گر کے ایک دریا کیا کرے
تو کہ اپنی بھی خبر رکھتا نہیں
تری جانب کوئی دیکھا کیا کرے
ان کے علاوہ ڈاکٹر ظفر پاتوآنہ ،حنیف باوا اور صفدر سلیم سیال نے بھی اپنا کلام پیش کیاجب کہ ممتاز کالم نگار قیصر زبیری نے نثر پارہ ،آ ٹو گراف، پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔

Share
Share
Share