تلنگانہ میں تہذیب وثقافت کے فروغ میں حکومت سنجیدہ۔ مشاعرہ

Share

مشاعرہ

محبوب نگر میں مشاعرے سے ڈاکٹر راجہ رام ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کا خطاب

ریاستی حکومت اپنے قیام سے ہی تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت پر اپنی توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور چیف منسٹر صاحب کو ابتداء سے ہی تلنگانہ کی تہذیب وثقافت سے محبت ہے ۔وہ چاہتے بھی ہیں کے قدیم تہذیب روایات کو پروان چڑھایا جائے تاکہ ریاست میں امن و امان اتحا د واتفاق کی فضاء عام ہو اور یہ ریاست اپنے خواب ’’سنہرے تلنگانہ ‘‘کی تعبیرکو پائے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر راجہ رام جوائنٹ ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر نے آج ۲۲ اپریل ۲۰۱۵ کوریاست تلنگانہ کی جانب سے منعقدہ ضلع محبوب نگر کے مشاعرے سے ضلع پریشد میٹنگ ہال میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کی شرینی نے ہر فرد کو متاثر کیا ہے اردو شاعری نے جنگ آزادی میں ساتھ ہی تحریک تلنگانہ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے آج بھی اس مشاعرے میں شعراء اکرام کا

بہترین کلام تلنگانہ سے متعلق سننے کو ملابہت پسند آیا،انہوں نے مزیدکہاکہ مادری زبان سے ہی ہم اپنے ثقافتی ورثہ کی حفاظت کر سکتے ہیں۔جون میں بڑے پیمانہ پر حکومت کی جانب سے ثقافتی پرگرام منعقد کئے جائیں گے آج کا یہ پروگرام بھی دراصل اس کی تیاری کے طور پر رکھا گیا ہے۔قبل ازیں اس مشاعرے کا آغاز مولانا جوازمظاہری کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ضیاء برہانی نے نعت پیش کی۔کنوینر ظہیرالدین ڈیولپمنٹ آفیسر ،ہینڈ لوم و ٹیکسٹائلز نے مشاعرے کی انعقادکے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔اس مشاعرے کی صدارت مولانا جوادمظاہری ، حلیم بابر نے انجام دی ۔ڈاکٹرعزیز سہیل لیکچرا رنے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی انجام دئے۔جن شعراء اکرام نے اپنا کلام سنایا ان میں ڈاکٹر عزیز سہیل، ضیاء برہانی،جلیل رضاء،تقی حسین تقی،کلیم شیخ ،تقی احمد تقی،اسمعیل قیصر ، ذاکن حضرامی ،جامی وجودی،چچا پالموری،ڈاکٹر رشید رہبر،بابر شیخ ،صادق فریدی،حضرت ظہیر ناصری،ڈاکٹر خالق اختر،حضرت نور آفاقی،جناب حلیم بابرشامل ہیں۔اس موقع پر محسن خان قائد ٹی آرایس،محمد علی دانش شامل تھے۔ رات دیر گئے مشاعرے کا اختتام ہوا۔

Share
Share
Share