کتابی سلسلہ : اندازِ بیاں اور
حقانی القاسمی ایک معتبر محقق‘مستند نقاد اور نامور ادبی صحافی ہیں ۔وہ آج کل راشٹریہ سہارا سے
وابستہ ہیں۔ادبی صحافت کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کتابی سلسلے ترتیب دینے میں انہیں مہارت حاصل
ہے۔اس مرتبہ وہ ایک اور جریدہ ’’اندازِ بیاں اور‘‘ کا اجرا کرنے جارہے ہیں۔ افتتاحی شمارہ Ladies First
کے مطابق ’’خواتین کی خود نوشت‘‘ پر مبنی ہوگا۔اس میں نہ صرف اردو خواتین بلکہ دیگر زبانوں کی
خواتین کی خود نوشت شامل رہیں گی۔ ’’اندازِ بیاں اور‘‘کی زیراشاعت پراحبابِ جہانِ اردوکی جانب سے
انہیں پیشگی مبارکباد ۔ ۔ ۔
امید واثق ہے کہ ’’اندازِ بیاں اور‘‘ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔ فی الوقت اس بات کا پتہ نہیں چل پارہا
ہے کہ یہ کتابی سلسلہ سہ ماہی ہوگا یا ششماہی یا سالانہ ! جو احباب افتتاحی شمارے کے لیے مضامین ارسال کرنا
چاہتے ہوں ‘ وہ فوری طور پر مدیر محترم سے ربط قائم کریں۔
Haqani al Qasmi
Cell 09891726444
email :
One thought on “حقانی القاسمی کی ادارت میں کتابی سلسلہ’’اندازِبیاں اور‘‘”
بہت خوب
خدا کرے کہ یہ رسالہ علم و ادب کی دنیا میں مثبت اقدار کا حامل ہو
جہانِ اردو کا شکریہ
وصی بختیاری