کلامِ شاعربہ زبانِ شاعر:شاذتمکنت

Share
شاذتمکنت
شاذتمکنت

کلامِ شاذتمکنت

سید مصلح الدین شاذ تمکنت ۳۱ جنوری ۱۹۳۳ کو پیدا ہوے۔۱۹۸۳میں مخدوم محی الدین :شخصیت اور فن پر مقالہ لکھ کر
عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ پونے کالج ‘انوارلعلوم کالج پھر جامعہ عثمانیہ میں درس و تدریس
کی خدمت انجام دیں۔آپ کا شمار حیدرآباد کے نمائندہ شاعروں میں ہوتا ہے۔آپ کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کے علاوہ امتیازِ میر ایوارڈ
سے سرفراز کیا گیا۔آپ کے شعری مجموعوں میں تراشیدہ ‘بیاضِ شام اور نیم خواب قابلِ ذکر ہیں جبکہ مخدوم محی الدین ِخصیت اور فن
پر آپ کی تحقیقی کتاب بھی شائع ہوچکی ہے۔
شاذ تمکنت کا انتقال ۱۸ اگست ۱۹۸۴ کو ہوا۔

ميرا ضمير بہت ہے مجھے سزا کيلئے
تو دوست ہےتو نصيحت نہ کر خدا کيلئے

Share
Share
Share