لکچررشپ اہلیتی ٹسٹ/جونئرریسرچ فیلوشپ
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا لکچررشپ اہلیتی ٹسٹ/جونئرریسرچ فیلوشپ کا اعلامیہ جاری ہوگیا ہے۔
یہ ٹسٹ سال میں دو مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔وہ طلبہ جو پوسٹ گرائجویٹ کامیاب ہیں یا سال آخرکا امتحان دے رہے ہوں ‘
وہ اس ٹسٹ لکھنے کے اہل ہیں۔ جونئرریسرچ فیلو شپ کے لیے منتخب امیدوار ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی میں
پی ایچ ڈی میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں اوردوران ریسرچ انہیں فیلوشپ بھی دی جاتی ہے نیز وہ کسی بھی ڈگری کالج یا یونیورسٹی
میں لکچرریا اسٹنٹ پروفیسرکے لیے بھی اہل رہتے ہیں۔
جو امیدوار صرف لکچررشپ اہلیتی ٹسٹ لکھنا چاہتے ہوں وہ جے آر ایف کے حق دار نہیں ہوں گے۔یہ واضح ہوکہ دونوں کا ایک
ہی ٹسٹ ہوتا ہے۔ مضمون واری تفصیلات ‘نصاب‘ سابقہ پرچے اور دیگر معلومات کے لیے سی بی ایس ای لنک کلک کریں۔
http://cbsenet.nic.in/cbsenet/welcome.aspx