جُمعہ کی فضیلت

Share

جمعہ کی فضیلت

یوم جمعہ کی فضیلت

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی حدیث میں ہے کہ آپؐ نے فرمایا:
”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے ان کی ہتھیلی میں ایک سفید آئینہ ہے۔ فرمایا: یہ جمعہ ہے، تیرے رب نے تجھ پر یہ فرض کیا ہے تا کہ تیرے لئے اور تیرے بعد تیری امت کے لئے یہ عید ہو۔“
میںؐ نے کہا: ”ہمارے لئے اس میں کیا ہے؟“ انھوں نے بتایا: ”آپؐ کے لئے اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو اس گھڑی میں کوئی بھلائی مانگے گا اسے ملے گا۔ یا تو اللہ تعالٰی اسے وہی مطلوب عطا کرے گا یا اس سے بڑا اجر اس کے لئے جمع کر دے گا۔ اور یا وہ کسی ایسی آفت سے پناہ مانگتا ہے کہ جو اس پر لکھا ہوا ہے تو اللہ تعالٰی اس سے بڑی آفت سے اسے بچا لے گا۔ ہمارے نزدیک یہ دنوں کا سردار ہے اور ہم آخرت میں اسے یوم المزید کا نام دیں گے۔“

میںؐ نے پوچھا: ”کیوں؟“
حضرت جبریل علیہ السلام نے جواب دیا:” تیرے رب نے جنت میں ایک ایسی وادی بنائی ہے جس کی خوشبو مشک سے زیادہ تیز ہے اور جب جمعہ کا دن آتا ہے تو وہ علیین سے اپنی کُرسی پر نزولِ اجلال فرماتا ہے۔“ اور حدیث ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”وہ اُن کے لئے جلوہ افروز ہوتا ہے۔ حتٰی کہ وہ اس کے چہرے کی طرف دیکھتے ہیں۔“
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔ ”اللہ کے ہاں جمعہ یوم المزید کے نام سے مشہور ہے۔ آسمان میں فرشتے اس کا یہی نام لیتے ہیں اور جنت میں اسی دن اللہ تعالٰی کا دیدار نصیب ہو گا۔“
ایک اور حدیث میں ہے : ”جمعہ کے روز ہر جاندار پنڈلی (پاؤں) پر کھڑا کان لگائے رہتا ہے اور قیامت کے قائم ہونے سے ڈرتا ہے۔ سوائے شیاطین اور بد بخت انسانوں کے۔“
منقول ہے کہ پرندے اور حشرات ارض جمعہ کے روز ایک دوسرے کو ملتے ہیں اور ایک دوسرے کو سلام سلام یوم صالح کہتے ہیں۔ (کہ سلام علیکم، اچھا دن ہے )
ایک حدیث میں ہے : ”جمعہ کے دن میں اللہ تعالٰی چھے لاکھ آدمیوں کو دوزخ سے آزاد فرماتا ہے۔“
(قُوت القلوب جلد ۱)
آپ سب کو جمعہ مبارک!
Talib Doua:Hafiz Abdur Rehman

Share
Share
Share