افسانچہ :صدیوں سے گم اک سوال کی کتھا

Share

 قبائلی

صدیوں سے گم اک سوال کی کتھا (افسانچہ)
مصنف!ابن عاصی

غیر ملکی مبصرین کی ٹیم دشوار گزار راستوں سے ہوتی ہوئی اس قبائلی علاقے میں پہنچی تھی جو بارہ افراد پر مشتمل یہ ٹیم اس ترقی پذیر ملک میں چند روز بعد ہونے والے الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے آئی تھی۔ ٹیم کا اس قبائلی علاقے سے باہر ہی چند خواتین سے سامنا ہو گیا۔ٹیم کی ایک خاتون ممبر آگے بڑھی او ر ان سے پوچھا ۔
’’آپ الیکشن میں ووٹ کس پارٹی کو دیں گی؟‘‘
قبائلی خواتین چپ رہیں تو خاتون مبصر نے اپنا سوال پھر دہرادیا،تھوڑی دیر خاموشی کے بعد ایک ادھیڑ عمر عورت نے کہا۔ ’’یہاں جرگے نے ایک فیصلے کے بعد اعلان کیا ہے کہ خواتین اپنے ووٹ نہیں ڈالیں گی۔۔!!!‘‘
غیر ملکی مبصرین نے حیرانی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور پھراسی خاتون مبصر نے کہا۔
’’جرگے نے آپ کے مردوں پر ووٹ ڈالنے کی پابندی کیوں نہیں لگائی؟‘‘
ان مبصرین کو اپنے سوال کا جواب نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔اور تلاش کرنے والوں کو وہ مبصرین۔۔!!!

ابن عاصی
ابن عاصی

مصنف:ابن عاصی ‘السعید منزل نقد پورہ جھنگ شہر-
‘۶۷۴۹۱۷۲۔۰۳۳۳ ‘ ۷۶۲۲۱۴۵۔۰۴۷ ‘ ۷۶۲۴۴۹۲۔۰۴۷

Share
Share
Share